تھسلنیکیوں کے نام دوسرا خط


سال تصنیف

ترمیم

تھسلنیکے مقدونیہ کا صدر مقام تھا۔ پولس نے اپنے دُوسرے تبلیغی سفر کے دوران اس میں کلیسیا قائم کی تھی۔ پولس نے ایک خط اُس کلیسیا کو 50 عیسوی کے دوران بھیجا گیا تھا جس کے چند ماہ بعد اس نے دوسرا خط بھی بھیجا۔

پس منظر

ترمیم

جس وقت یہ خط لکھا گیا اس وقت پولس اس وقت کرنتھس میں تھا۔ یہاں تیمتھیس جو تھسلنیکے سے آیا تھا پولس کو ملا اور وہاں کی کلیسیا کے حالات سے اُسے آگاہ کیا۔ جب پولس کو وہاں کی کلیسیا کے مسائل کا علم ہوا تو اس نے جواب میں پہلا خط لکھا۔

مندرجات

ترمیم

پہلے خط مٰن تو پولس نے اپنی اُس تعلیم کو دہرایا ہے جو وہ پہلے اس کلیسیا کو دے چکا تھا۔ تھسلنیکے کے جو لوگ مسیحی ہو چکے تھے وہ مصائب کے باوجود اپنے ایمان پر قائم تھے۔ پولس اپنے خط میں اُن کی ہمت افزائی کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ زندگی کا مقصد خدا کو خوس کرنا ہے۔ مسیح پھر سے آنے والا ہے اور کلیسیا کو خوب محنت سے اپنا کام کرتے رہنا چاہیے۔ اس خط کے چند ماہ بعد جو دوسرا خط لکھا گیا۔ اُس میں بھی مسیحی تعلیمات کو پیش کیا گیا ہے ا ور کلیسیا کی بعض اُن غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو مسیح کی دوسری آمد کے بارے میں تھیں۔ یہ دونوں خط پولس کی ابتدائی تحریروں میں سے ہیں جو خداوند مسیح کے مصلوب ہونے کے تقریبا 20 سال بعد وجود میں آئیں۔