جاز
جاز(انگریزی: Jazz)، موسیقی کی ایک رقصی طرز ہے۔ کل بھی مقبول تھی اور آج بھی مقبول ہے۔ باقاعدہ راگنی کے کچھ پردوں کو محذوف یا منقطع کرکے یہ طرز نکالی جاتی ہے۔ جاز کے بینڈ میں مختلف قسم کے باجے استعمال ہوتے ہیں۔ لیکن تیز آواز کے باجے اور ایسے باجے جن پر چوٹ پڑتی ہے۔ زیادہ مرغوب ہوتے ہیں۔ بگل، ڈھول (جس پر کپڑا باندھ کر آواز کی تیزی کم کی جاتی ہے) وائلن، بینجو، پیانو، بینڈ میں شامل ہوتے ہیں۔ کچھ باجے ناچتے وقت تال دینے کے لیے استعمال ہوئے ہیں۔ امریکا کے حبشیوں کے گانوں سے جاز کی طرز ایجاد ہوئی۔
ویکی ذخائر پر جاز سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |