ٹوئنٹی20 کرکٹ
ٹوئنٹی/20 کرکٹ نئی طرز کی کرکٹ ہے جو 2003ء میں برطانیہ میں شروع کی گئی۔ اس طرز کی کرکٹ میں دونوں ٹیمیں بیس بیس (20) اوورز پر مشتمل ایک ایک اننگز کھیلتی ہیں۔
ٹوئنٹی/20 کرکٹ کا ایک میچ تین گھنٹوں میں ختم ہوتا ہے اور ایک اننگز یا باری تقریباً 75 منٹوں میں ختم ہوتی ہے۔ اس طرز کی کرکٹ شروع ہی سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہے کیونکہ اس کا ایک میچ کا دورانیہ دوسرے مشہور کھیلوں جتنا ہے۔
ٹوئنٹی/20 کرکٹ کا پہلا عالمی کپ 2007ء میں جنوبی افریقا میں منعقد کیا گیا جس میں بھارت نے پاکستان کو 5 رنز سے شکست دی۔اس کے بعد اگلے عالمی کپ 2009ء میں انگلینڈ میں منعقد ہوا جس میں پاکستان نے سری لنکا کو 39 رنز سے شکست دی۔ اس کے بعد اگلے عالمی کپ میں 2010ء میں انگلینڈ فتح یاب ہوا اور 2012ء میں سری لنکا میں ویسٹ انڈیز اور آئی سی سی ٹی/20 عالمی کپ 2014ء میں سری لنکا نے عالمی کپ اپنے نام کیا اور 2016ء آئی سی سی عالمی ٹی ٹوئینٹی کا عالمی کپ دوبارہ سے ویسٹ انڈیز کے نام رہا آئی سی سی ٹی/20 عالمی کپ 2021ء کے عالمی کپ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار یہ کپ اپنے نام کیا اور آئی سی سی ٹی/20 عالمی کپ 2022ء میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
بین الاقوامی
ترمیمعالمی ٹوئنٹی/20 2005ء سے کھیلے جا رہے ہیں۔ دنیا میں 17 ٹیمیں بشمول ٹیسٹ ٹیمیں اس طرز کی کرکٹ کھیل چکی ہیں۔
ملک | پہلا عالمی ٹوئنٹی/20 میچ |
---|---|
آسٹریلیا | 17 فروری 2005 |
نیوزی لینڈ | 17 فروری 2005 |
انگلینڈ | 13 جون 2005 |
جنوبی افریقا | 21 اکتوبر 2005 |
ویسٹ انڈیز | 16 فروری 2006 |
سری لنکا | 15 جون 2006 |
پاکستان | 28 اگست 2006 |
بنگلادیش | 28 نومبر 2006 |
زمبابوے | 28 نومبر 2006 |
بھارت | 1 دسمبر 2006 |
کینیا | 1 ستمبر 2007 |
اسکاٹ لینڈ | 12 ستمبر 2007 |
نیدرلینڈز | 2 اگست 2008 |
آئرلینڈ | 2 اگست 2008 |
کینیڈا | 2 اگست 2008 |
برمودا | 3 اگست 2008 |
افغانستان | 2 فروری 2010 |
عالمی ٹوئنٹی/20 درجہ بندی
ترمیمسانچہ:ICC T20I http://www.icc-cricket.com/team-rankings/t20i rankings
قوانین
ترمیمکرکٹ کے کچھ قوانین اس طرز کی کرکٹ پر بھی لاگو ہوتے ہیں:
- ایک گیند باز زیادہ سے زیادہ چار (4) اوور کرا سکتا ہے۔
- 20 اوور 75 منٹ میں ختم نہ کرنے کی صورت میں امپائر بلے بازی کرنے والی ٹیم کے مجموعہ اسکور میں 6 رنز کا اضافہ کر سکتا ہے۔
- ایک وقت میں 5 سے زیادہ کھلاڑی لیگ سائیڈ پر کھڑے نہیں ہو سکتے۔
- پہلے 6 اوور میں دو سے زیادہ کھلاڑی 30 گز کے دائرے سے باہر کھڑے نہیں ہو سکتے۔
- پہلے 6 اوور کے بعد صرف پانچ (5) کھلاڑی دائرے سے باہر فیلڈ کر سکتے ہیں۔
- ہر میچ کا فیصلہ ضروری ہے۔ میچ کے اختتام پر اگر میچ برابر رہے تو میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے کرایا جاتا ہے، اس ایک اوور کے نتیجے کے مطابق میچ کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ اس سے پہلے برابر میچ کا فیصلہ باؤل آؤٹ کی صورت میں ہوتا تھا جس میں ہر ٹیم کے پانچ گیند باز وکٹ کی طرف گیند بازی کرتے تھے اور سب سے زیادہ مرتبہ وکٹوں کو مارنے والی ٹیم فاتح قرار پاتی تھی۔
- نو بال کرانے کی صورت میں اگلی گیند "فری ہٹ" قرار پائے گی۔
- فری ہٹ پر بلے باز رن آؤٹ کے علاوہ آؤٹ نہیں ہو سکتا۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر ٹوئنٹی20 کرکٹ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |