کتاب پیدائش
کتاب مقدس کی پہلی پانچ کتابوں کے مجموعہ کو تورات کہتے ہیں۔ یہودی علمائے بائبل کی اکثریت نے ان پانچ کتابوں کو حضرت موسیٰ کی تصانیف بتایا ہے۔ پہلی کتاب کی پہلی سطر عبرانی لفظ برا شیت (عبرانی:בְּרֵאשִׁית) سے شروع ہوتی ہے، اس کا مطلب ہے "ابتدا میں"۔ تقریباً ایک سو پچاس قبل مسیح جب بائبل مقدس کا ترجمہ یونانی زبان میں ہوا تو اس ترجمہ میں عبرانی لفظ برا شیت کو تکوین یا پیدائش کائنات (γένεσις) کے معنی میں استعمال کیا گیا۔ اس معنی کے پیش نظر کتاب مقدس کی اولین کتاب کو اس پروٹسٹنت اردو ترجمہ میں پیدائش کا جبکہ کیتھولک ترجمہ میں تکوین کا نام دیا جاتا ہے۔ اور پیدائش کی کتاب کا ایک اور نام فصل کی کتاب بھی ہے!
کتاب مقدس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: پیدایش سے ملاکی تک کی کتابوں کو عہدنامہ قدیم اور متی کی انجیل سے مکاشفہ تک کی کتابوں کو عہدنامہ جدید کہتے ہیں۔ پرانے اور نئے عہد ناموں میں موسوی شریعت کی اصطلاح متعدد بار استعمال ہوئی ہے۔ چونکہ تورات سے موسوی شریعت بھی مراد ہے اس لیے حضرت موسیٰ ہی تورات کی پہلی کتاب "پیدائش" کے مصنف سمجھے گئے ہیں۔ اس کتاب میں آدم، حوا، نوح، ابراہیم، سارہ، اسحق، ربقہ، یعقوب اور یوسف کے حالات بھی درج ہیں اور حضرت موسیٰ کے موت کا ذکر بھی پایا جاتا ہے جس کے متعلق یہود ی اور مسیحی علما کا خیال ہے کہ یہ بیان حضرت موسیٰ کے بعد زمانہ کے کسی مصنف نے تحریر کیا ہے۔
کتاب پیدائش سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ کائنات کس طرح وجود میں آئی۔ پہلا انسانی جوڑا اس زمین پر کسی طرح نمودار ہوا، گناہ کس طرح انسانی زندگی میں داخل ہوا اور اس کا اثر بنی نو ع انسان پر کیا ہوا۔ خدا نے انسان کی نجات کا کیا انتظام کیا، خدا کی ذات اور اس کی شخصیت کے بارے میں کیا کچھ معلوم ہو سکتا ہے؟ اس کرہ ارض پر انسان کی ذمہ داری کیا ہے؟ خدا کے عدل و انصاف سے اور اس کے سزا و جزا دینے سے کیا مراد ہے؟
پیدائش میں حضرت موسیٰ سے ماقبل کی تاریخ بھی بیان کی گئی ہے۔
کتابِ تورہ(شریعت)یاکتابِ مُقدس کی پہلی پانچ کُتب کے ابواب اورآیات کی تعداد
ترمیمپیدایش کی کتاب کی کل آیات1533آیات ہیں۔
جن کاجدول درج ہے۔
باب | آیات |
1 | 31 |
2 | 25 |
3 | 24 |
4 | 26 |
5 | 32 |
6 | 22 |
7 | 24 |
8 | 22 |
9 | 29 |
10 | 32 |
11 | 32 |
12 | 20 |
13 | 18 |
14 | 24 |
15 | 21 |
16 | 16 |
17 | 27 |
18 | 33 |
19 | 38 |
20 | 18 |
21 | 34 |
22 | 24 |
23 | 20 |
24 | 67 |
25 | 34 |
26 | 35 |
27 | 46 |
28 | 22 |
29 | 35 |
30 | 43 |
31 | 55 |
32 | 32 |
33 | 20 |
34 | 31 |
35 | 29 |
36 | 43 |
37 | 36 |
38 | 30 |
39 | 23 |
40 | 23 |
41 | 57 |
42 | 38 |
43 | 34 |
44 | 34 |
45 | 28 |
46 | 34 |
47 | 31 |
48 | 22 |
49 | 33 |
50 | 26 |
کل ابواب 50 | کل آیات 1533 |
خروج کی کتاب کے کل ابواب اورآیات۔
باب | آیات |
1 | 22 |
2 | 25 |
3 | 22 |
4 | 31 |
5 | 23 |
6 | 30 |
7 | 25 |
8 | 32 |
9 | 35 |
10 | 29 |
11 | 10 |
12 | 51 |
13 | 22 |
14 | 31 |
15 | 27 |
16 | 36 |
17 | 16 |
18 | 27 |
19 | 25 |
20 | 26 |
21 | 36 |
22 | 31 |
23 | 33 |
24 | 18 |
25 | 40 |
26 | 37 |
27 | 21 |
28 | 43 |
29 | 46 |
30 | 38 |
31 | 18 |
32 | 35 |
33 | 23 |
34 | 35 |
35 | 35 |
36 | 38 |
37 | 29 |
38 | 31 |
39 | 43 |
40 | 38 |
کل ابواب 40 | کل آیات 1213 |
بیرونی روابط
ترمیممطالعہ کتاب پیدائش بر ویکی منبع
کتاب پیدائش
| ||
ماقبل None
|
عبرانی بائبل | مابعد |
مسیحی عہدنامہ قدیم |