مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:صارف پڑتال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مامورین اداری منتظمین صارف پڑتال روبہ جات
صارف پڑتال علامت

صارف پڑتال (CheckUser) ویکیپیڈیا پر میڈیاویکی کی توسیع ہے جسے قابل اعتماد صارفین کی ایک انتہائی قلیل تعداد استعمال کرتی ہے جنہیں پڑتالگر صارفین (چیک یوزرز) کہا جاتا ہے جو صارف کے دستور شبکی پتہ (آئی پی ایڈریس) کی معلومات اور دیگر نوشتہ معیل (server log) کے اعداد و شمار کی تحقیقات کر سکتے ہیں۔ یہ آلہ صرف خلل، غلط استعمال اور تخریب کاری کے خلاف وکیپیڈیا کی حفاظت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
صارف پڑتال کے اختیارات کے لیے منتظم ہونا ضروری نہیں ہے، گو یہ اختیار اکثر منتظمین کے پاس ہی ہوتا ہے۔

حکمت عملی

صارف پڑتال (CheckUser) اوزار کسی قسم کی رکارٹ، خلل کو روکنے یا بدنیتی پر مبنی ترامیم اور جرابی کٹھ پتلی صارفین کی تحقیقات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پڑتال کی بنیاد

  1. تخریب کاری
  2. جرابی کٹھ پتلی
  3. خلل اندازی یا رکاوٹ
  4. بدنیتی پر مبنی ترامیم سے متعلق جائز خدشات

یہ اوزار ان چیزوں کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

  1. سیاسی اختيار پر اثر ہونا
  2. مرتب پر دباو ڈالنا
  3. مواد کے تنازعہ پر مرتب کو دھمکی دینا