مندرجات کا رخ کریں

او پی نیئر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(او پی نیر سے رجوع مکرر)
او پی نیئر
 

معلومات شخصیت
پیدائش 16 جنوری 1926ء [1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور [4]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 28 جنوری 2007ء (81 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی [5]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فنکارانہ زندگی
آلہ موسیقی صوت   ویکی ڈیٹا پر (P1303) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ موسیقی ہدایت کار ،  نغمہ ساز ،  گلو کار ،  فلم اسکور کمپوزر ،  فلم اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل پس پردہ فلمی موسیقی   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
ویب سائٹ
IMDB پر صفحہ[6]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بالی وڈ کے مشہور موسیقار تھے۔ وہ لاہور میں پیدا ہوئے۔ موسیقی کے جنون نے انھیں تعلیم مکمل کرنے نہیں دی۔ اپنا کیریر انھوں نے آل انڈیا ریڈیو جالندھر سے شروع کیا۔ فلموں میں پہلے انھوں نے پس منظر موسیقی دی اور اس کا موقع انھیں ’کنیز‘ فلم سے ملا۔ لیکن جب انھوں نے فلموں میں موسیقی دینی شروع کی تو لوگوں کو مسحور کر دیا۔

گرودت کی فلم ’ آرپار‘ سے لوگوں نے انھیں پہچانا۔ اس فلم کے نغمے بہت مقبول ہوئے۔ فلم ’تم سا نہیں دیکھا‘، ’ہاوڑا برج‘، ’مسٹر اینڈ مسز 55‘، ’کشمیر کی کلی‘، ’میرے صنم‘، ’سونے کی چڑیا‘، ’پھاگن‘، ’باز‘، ’ایک مسافر ایک حسینہ‘ ان کی چند فلمیں تھیں جن کے نغمے جاوداں بن گئے۔ ’اڑیں جب جب زلفیں تیری‘، ’بابو جی دھیرے چلنا‘ اور ’لے کے پہلا پہلا پیار‘ جیسے نغموں نے عوام میں بہت مقبولیت حاصل کی۔

اس کے بعد تو ان کے پاس فلموں کی لائن لگی لیکن وہ ایک سال میں ایک ہی فلم کے لیے موسیقی دیتے تھے۔ کام کے تئیں اس لگن کی وجہ تھی کہ آج بھی ان کے نغمے لوگ گنگناتے ہیں۔ مسٹر نیر نے لتا منگیشکر سے کبھی کوئی گیت نہیں گوایا تھا۔ اسی لیے آشا بھوسلے اور گیتا دت کو وہ گیت ملے جو ان کی اپنی زندگی کے یادگار نغمے بنے۔ مرحوم گلوکار محمد رفیع نیر صاحب کے چہیتے تھے۔ انھوں نے اپنے زیادہ نغمے رفیع سے ہی گوائے۔ حالانکہ انھوں نے مکیش اور مہیندر کپور کو بھی موقع دیا۔ ’نیا دور‘ ان کی وہ فلم تھی جس میں موسیقی دینے کے لیے انھیں 1957 میں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  1. ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/138892148 — اخذ شدہ بتاریخ: 6 مئی 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb16276759t — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. بنام: O. P. Nayyar — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/2837f7afcf1145f580a09f8c6db4f66b — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ربط: https://d-nb.info/gnd/138892148 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
  5. ربط: https://d-nb.info/gnd/138892148 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 جنوری 2015 — اجازت نامہ: CC0
  6. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/62e64e59-a701-4d2c-8f11-3d934d06e9dd — اخذ شدہ بتاریخ: 3 ستمبر 2021