ایچ ڈی دیوے گوڑا
ایچ ڈی دیوے گوڑا، ہندوستانی سیاست دان۔ سابق وزیر اعظم۔ صدر، جنتا دل (ایس)۔ مئی 1933میں کرناٹک کے ہاسن ضلع میں پیدا ہوئے۔ دیوگوڑا بیس سال کی عمر میں ہی سیاست میں سرگرم ہو گئے تھے۔ 1953میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے اور1962 تک اس کے رکن رہے۔ متوسط طبقے کے کسان خاندان سے تعلق رکھنے والے دیوگوڑا نے غریب کسانوں کے مسئلوں کو لے کر لڑنے والے رہنماء کے طور پر نام کمایا۔ وہ 28 سال کی عمر میں انتخابی میدان میں اترے اور ایم ایل اے بنے۔ سن 76- 1972کے دوران اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنماء رہے۔ وہ کرناٹک میں شہری کاموں اور آب پاشی کے وزیر بھی بنے۔ انھوں نے پراجکٹوں کے لیے کم رقم مختص کرنے پر احتجاجاً استعفی دے دیا۔ پہلی بار 1991میں لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ سن1994میں کرناٹک میں جنتا دل کی کامیابی میں اہم کردار نبھایا اور وزیر اعلیٰ بنے۔ تیس مئی1996 کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے اور تیسرے مورچے کی قیادت میں بھارت کے وزیر اعظم بنے۔ ان کا وزیر اعظم بننا کسی کرشمے سے کم نہیں تھا۔
ایچ ڈی دیوے گوڑا | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(کنڑا میں: ಹರದನಹಳ್ಳಿ ದೊಡ್ಡೇಗೌಡ ದೇವೇಗೌಡ) | |||||||
گیارہواں وزیراعظم بھارت | |||||||
مدت منصب 1 جون 1996 – 21 اپریل 1997 | |||||||
صدر | شنکر دیال شرما | ||||||
| |||||||
وزیر داخلہ | |||||||
مدت منصب 1 جون 1996 – 29 جون 1996 | |||||||
| |||||||
وزیر اعلیٰ کرناٹک | |||||||
مدت منصب 11 دسمبر 1994 – 31 مئی 1996 | |||||||
گورنر | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 18 مئی 1933ء (91 سال)[1][2] ہردنھلی |
||||||
شہریت | برطانوی ہند ڈومنین بھارت بھارت |
||||||
مذہب | ہندو مت | ||||||
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس | ||||||
اولاد | 4 بیٹے، بشمول H.D. Revanna اور ایچ ڈی کمارسوامی اور 2 بیٹیاں | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان [3] | ||||||
دستخط | |||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/H-D-Deve-Gowda — بنام: H.D. Deve Gowda — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000021901 — بنام: H. D. Deve Gowda — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ General Election 2014