شہزادی زُبدۃ النساء بیگم (پیدائش: 2 ستمبر 1651ء– وفات: 17 فروری 1707ء) مغل شہزادی تھی اور مغل شہنشاہ ہندوستان اورنگزیب کی تیسری بیٹی تھی۔ شہزادی زبدۃ النساء بیگم کی والدہ ملکہ دلرس بانو بیگم تھی۔

زبدۃ النساء
شہزادی مغلیہ سلطنت
شریک حیاتسپہر شکوہ
نسلشہزادہ علی تبر
خاندانتیموری خاندان
والداورنگزیب عالمگیر
والدہملکہ دلرس بانو بیگم
پیدائش2 ستمبر 1651ء

ملتان، مغلیہ سلطنت، موجودہ پاکستان
وفات17 فروری 1707ء
(عمر: 55 سال)

پرانی دہلی، مغلیہ سلطنت، موجودہ بھارت
مذہبسنی اسلام

ازدواج

ترمیم

زبدۃ النساء بیگم کی شادی اُن کے چچا زاد سپہر شکوہ سے 30 جنوری 1673ء کو ہوئی۔ سپہر شکوہ دارا شکوہ کا تیسرا بیٹا تھا، سپہر کی والدہ نادرہ بانو بیگم تھی۔[1] 1676ء میں زبدۃ النساء بیگم کے بطن سے ایک بیٹا پیدا ہوا جس کا نام شہزادہ علی تبر رکھا گیا، مگر یہ بچہ محض چھ مہینوں سے زائد تک زندہ نہ رہ سکا۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Sir Jadunath Sarkar (1981). Volume 3 of History of Aurangzib: Mainly Based on Persian Sources. South Asian Publishers. p. 39.
  2. Hansen, Waldemar (1972). The Peacock Throne : The Drama of Mogul India. (1. Indian ed., repr. ed.). Motilal Banarsidass. p. 393. ISBN 9788120802254.