نصیر الدین طوسی
العلامہ ابو جعفر محمد بن محمد بن حسن الطوسی (مشہور بہ “خواجہ نصیرالدین“ اور دیگر معروف القاب “نصرالدین“، “محقق طوسی“، “استاد البشر“ اور“ خواجہ“ بھی ہیں) ہے، ساتویں صدی ہجری کے شروع میں طوس، ایران میں پیدا ہوئے اور بغداد میں اسی صدی کے آخر میں وفات پائی، اسلام کے بڑے سائنسدانوں میں شمار ہوتے ہیں، مختلف ادوار میں خلفاء نے ان کا اکرام کیا، ان کی مجالس میں وزراء اور امرا شامل ہوتے تھے جس سے بعض لوگ حسد کا شکار ہو گئے اور ان پر کچھ جھوٹے الزامات لگادیے جس کے نتیجے میں انھیں کسی قلعہ میں قید کر دیا گیا جہاں انھوں نے ریاضی میں اپنی بیشتر تصانیف لکھیں اور یہ قید ان کی شہرت کا سبب بنی۔
جب ہلاکو خان نے بغداد پر قبضہ کیا تو انھیں آزاد کر دیا اور ان کا اکرام کرکے اپنے علما میں شامل کر لیا، پھر انھیں ہلاکو خان کے اوقاف کا امین بنادیا گیا، انھوں نے اپنے اکرام میں پیش کی جانے والی دولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک لائبریری بنائی جس میں انھوں نے دو لاکھ سے زائد کتب جمع کیں، انھوں نے ایک فلکیاتی رصد گاہ بھی بنائی اور اس وقت کے نامور سائنسدانوں کو اس رصد گاہ میں کام کرنے کے لیے اپنے ساتھ شامل کر لیا جن میں المؤید العرضی جو دمشق سے آئے تھے، الفخر المراغلی الموصلی، النجم دبیران القزوینی اور محیی الدین المغربی الحلبی شامل ہیں۔
انھوں نے بہت ساری تصانیف چھوڑیں جن میں سب سے اہم کتاب “شکل القطاع” ہے، یہ پہلی کتاب تھی جس نے مثلثات کے حساب کو علمِ فلک سے الگ کیا، انھوں نے جغرافیہ، حکمت، موسیقی، فلکی کیلینڈر، منطق، اخلاق اور ریاضی پر بیش قیمت کتابیں لکھیں جو ان کی علمی مصروفیت کی دلیل ہیں، انھوں بعض کتبِ یونان کا بھی ترجمہ کیا اور ان کی تشریح وتنقید کی، اپنی رصد گاہ میں انھوں نے فلکیاتی ٹیبل (زیچ) بنائے جن سے یورپ نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
انھوں نے بہت سارے فلکیاتی مسائل حل کیے اور بطلیموس سے زیادہ آسان کائناتی ماڈل پیش کیا، ان کے تجربات نے بعد میں کوپرنیکس کو زمین کو کائنات کے مرکز کی بجائے سورج کو نظام شمسی کا مرکز قرار دینے میں مدد دی، اس سے پہلے زمین کو کائنات کا مرکز سمجھا جاتا تھا۔
انھوں نے آج کے جدید علمِ فلک کی ترقی کی راہ ہموار کی، اس کے علاوہ انھوں نے جبر اور ہندسہ کے بہت سارے نظریات میں نئے انداز کے طریقے شامل کیے ساتھ ہی ریاضی کے بہت سارے مسائل کو نئے براہین سے حل کیا، سارٹن ان کے بارے میں کہتے ہیں: “طوسی اسلام کے سب سے عظیم سائنسدان اور ان کے سب سے بڑے ریاضی دان تھے”، “ریگومونٹینوس” نے اپنی کتاب “المثلثات” کی تصنیف میں طوسی کی کتب سے استفادہ کیا۔
شہرۂ آفاق آبزرویٹری کے موجد، فلکیات کے ماہر، مولانا جلال الدین رومیؒ کے ہم عصر ،اخلاق ناصری کے مؤلف، نصیر الدین طوسی کے زور قلم سے علم کے کئی دریا بہے۔علمِ نجوم،علمِ بصریات Optics، ریاضیات، معدنیات، اخلاقیات، ادب، منطق، فلسفہ، طب، اقلیدس، کیمیا، تاریخ، جغرافیہ وغیرہ جیسے علوم کو انھوں نے اپنی بصیرت اور تجسس سے مالا مال کر دیالیکن علم ہیئت Astronomyکے گویا وہ دیوانے تھے۔ بمقام مراغہ، نزدیک ایشیائے کوچک ،انھوں نے دنیا کی اولین اور بہترین آبزرویٹری بنائی اور ایسے تجربات کیے جو بعد میں دوسروں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوئے۔ ریاضیات میں اس وقت تک جتنی بھی کتابیں لکھی گئی تھیں ان کو پھر سے مرتب کیا اور ان کی تعداد صرف سولہ بتائی۔ اس خزانہ میں طوسی نے مزید چار اور کتابوں کا اضافہ کیا۔ اقلیدس کی ایک شاخTrigonometryکی بنیاد ڈالی اور اس شعبہ میں تجدید کی کئی راہیں تلاش کیں۔ طوسی کو ان کی فلکیاتی تحقیقا ت کی بنا پر شہرت حاصل ہوئی۔ بارہ سال کی مسلسل کوشش کے بعد انھوں نے نظامِ ِ شمسی کا ایک نقشہ مرتب کیا۔ فلکیات پر کئی کتابوں میں ’’کتاب ا لتذکرۃ الناصریہ‘‘ جس کا دوسرا نام ’’تذکرہ فی علم نسخ‘‘بہت مشہور ہے۔ علمِ نجوم پر متاخرین کے لیے یہ اساس بن گئی۔ کئی محققوں نے اس پر شرح لکھی ہے۔ اس کتاب کے چار اہم حصے ہیں پہلا کائنات کے نظام میں حرکت کی اہمیت دوسرا فلکیاتی تغیرات، چاند کی گردش اور اس کا حساب ،تیسرا کرۂ ارض پر فلکیاتی اثر، مدوجزر، کوہ، صحرا،سمندر اور ہوائیں اور چوتھا نظامِ شمسی میں ستاروں کے فاصلے۔ ظاہر ہے کہ یہ کتاب بہت مقبول و دلچسپ ثابت ہوئی۔ اس کتاب میں طوسی نے بطلیموس Ptolemyکے بعض خیالات کی تردید کی ہے اور اس کی کوتاہیوں کی نشان دہی کی ہے۔ اس کتاب کی بنیاد پر یورپ کے مشہور منجم کوپر نیکس نے اپنے نظریات قائم کیے جو صحیح ثابت ہوئے۔ یعنی کوپرنکس کی تحقیقات کی بنیاد طوسی کے وضع کردہ اصول تھے۔ طوسی نے فلکیات پر دیگر کتابیں بھی لکھی ہیں مثلاً ضبط الٰہیہ،کتاب التحصیل فی نجوم، زیج ایلخانی،اظہر الماجستی وغیرہ۔ اس کے علاوہ مریخ پر، سورج کے طلو ع وغروب پر، زمین کی گردش پر، سورج اور چاند کے فاصلہ پر،سیاروں کی نوعیت پر، رات اور دن کے ظہور پر اوراس کرۂ ارض کے جائے وقوع پر تفصیلی کتابیں لکھی ہیں جس کی وجہ سے ان کو علم فلکیات کا ماہر سمجھا جاتاہے۔ مراغہ کی آبز رویٹری طوسی کی تحقیقا ت کے لیے بہت مفید ثابت ہوئی۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت MacTutor biography ID: https://mathshistory.st-andrews.ac.uk/Biographies/Al-Tusi_Nasir/ — اخذ شدہ بتاریخ: 28 مارچ 2023
- ^ ا ب مصنف: خیر الدین زرکلی — عنوان : الأعلام — : اشاعت 15 — جلد: 7 — صفحہ: 30 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://archive.org/details/ZIR2002ARAR
- ^ ا ب مصنف: ارتھر بری — عنوان : A Short History of Astronomy — ناشر: جون مرے
- ↑ http://www-history.mcs.st-andrews.ac.uk/Biographies/Al-Tusi_Nasir.html — اخذ شدہ بتاریخ: 12 نومبر 2017
- ↑ MacTutor biography ID: https://mathshistory.st-andrews.ac.uk/Biographies/Al-Tusi_Nasir/ — اخذ شدہ بتاریخ: 24 جون 2019
- ↑ https://www.bksh.al/details/19276 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 دسمبر 2022
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12399386c — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20040128005 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
ویکی ذخائر پر نصیر الدین طوسی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- 1201ء کی پیدائشیں
- 18 فروری کی پیدائشیں
- خراسان کی شخصیات
- 1274ء کی وفیات
- اسلامی قرون وسطی کے ماہرین فلکیات
- اسلامی قرون وسطی میں ریاضی دان
- ایرانی شیعہ
- تیرہویں صدی کی ایرانی شخصیات
- تیرہویں صدی کے اسلامی مسلم علما
- تیرہویں صدی کے ریاضی دان
- تیرہویں صدی کے ماہرین فلکیات
- علمائے شیعہ
- فارسی فلسفی
- قرون وسطی کے فارسی ریاضی دان
- قرون وسطی کے فارسی ماہرین فلکیات
- مسلم سائنس دان
- مسلمان موجدین
- مشہد کی شخصیات
- طوس کی شخصیات
- تعین قبلہ کے سائنسدان
- قرون وسطی کے فارسی فلسفی
- تیرہویں صدی کے فلسفی
- تیرہویں صدی کے موجدین