الوکرہ
الوكرة | |
---|---|
شہر اور بلدیہ | |
سرکاری نام | |
بلدیہ الوکرہ کا شارہ (لوگو) | |
قطر کے نقشہ میں الوکرہ کا مقام | |
ملک | قطر |
دارالحکومت | الوکرہ |
آبادی (2010)> | |
• صوبہ | 141,222 |
منطقۂ وقت | مشرقی افریقہ وقت (UTC+03) |
آیزو 3166 رمز | QA-WA |
الوکرہ (عربی: الوكرة) قطر کا ایک شہر اور بلدیہ ہے جو دوحہ اور مسیعید کی بلدیات کے درمیان واقع ہے۔ وکرہ کے مشرقی جانب خلیج فارس ہے۔ اس کی موجودہ آبادی 30،000 نفوس پر مشتمل ہے اور اس کا شمار قطر کے اہم شہروں میں ہوتا ہے۔ ۔[1] حسن عباس حسن عبد الرحیم قطر کی وسطی میونسپل کونسل کے رکن اور الوکرہ کے ترجمان ہیں۔[2] جو 2011 میں دوسری مدت کے لیے منتخب ہوئے۔[3] الوکرہ کونسل کا نواں علاقہ شمار ہوتا ہے۔ زمینی لحاظ سے اس اطراف میں درجِ ذیل بلدیات واقع ہیں :
- دوحہ - شمال
- الریان - شمال مغرب
- جریان الباطنہ - مغرب اور جنوب
- مسیعید - جنوب مشرق
آبادیات
[ترمیم]درج ذیل جدول الوکریہ کی آبادی کو ظاہر کرتا ہے۔[4][5]
مارچ 2004 | مارچ 1997 | مارچ 1986 |
---|---|---|
31441 | 24283 | 17245 |
درج ذیل جدول اس بلدیہ کی قومیت اور جنس کے لحاظ سے اندراج شدہ پیدائشوں کو ظاہر کرتا ہے۔[6][7] مقام پیدائش والدہ کے پیدائشی بلدیہ کے مطابق ہے۔
سال | قطری مرد | قطری خواتین | مجموعی قطری | غیر قطری مرد | غیر قطری خواتین | مجموعی غیر قطری | کل مرد | کل خواتین | مجموعی تعداد |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
2001 | 168 | 156 | 324 | 170 | 176 | 346 | 338 | 332 | 670 |
2002 | 175 | 147 | 322 | 167 | 159 | 326 | 342 | 306 | 648 |
2003 | 183 | 159 | 342 | 172 | 190 | 362 | 355 | 349 | 704 |
2004 | 177 | 177 | 354 | 196 | 169 | 365 | 373 | 346 | 719 |
2005 | 176 | 179 | 355 | 202 | 181 | 383 | 378 | 360 | 738 |
2006 | 182 | 172 | 354 | 196 | 191 | 387 | 378 | 363 | 741 |
2007 | 209 | 161 | 370 | 238 | 206 | 444 | 447 | 367 | 814 |
2008 | 186 | 207 | 393 | 309 | 297 | 606 | 495 | 504 | 999 |
2009 | 216 | 248 | 464 | 369 | 333 | 702 | 585 | 581 | 1166 |
آب و ہوا
[ترمیم]قطر کے دوسرے شہروں کی طرح جنوری، فروری، مارچ اور نومبر اور دسمبر میں موسم خوشگوار ہوتا ہے۔ جبکہ باقی مہینوں میں موسم سخت گرم رہتا ہے۔ درج ذیل جدول میں الوکرہ کے درجہ حرارت کی تفصیل ملاحظہ کریں :[8]
مہینہ | اوسط زیادہ سے زیادہ | اوسط کم سے کم | اوسط |
---|---|---|---|
جنوری | 22.0 °C | 13.0 °C | 1.27 cm |
فروری | 23.0 °C | 14.0 °C | 1.78 cm |
مارچ | 27.0 °C | 17.0 °C | 1.52 cm |
اپریل | 32.0 °C | 21.0 °C | 0.76 cm |
مئی | 38.0 °C | 25.0 °C | 0.25 cm |
جون | 41.0 °C | 28.0 °C | 0.00 cm |
جولائی | 42.0 °C | 29.0 °C | 0.00 cm |
اگست | 41.0 °C | 29.0 °C | 0.00 cm |
ستمبر | 39.0 °C | 27.0 °C | 0.00 cm |
اکتوبر | 35.0 °C | 23.0 °C | 0.00 cm |
نومبر | 30.0 °C | 20.0 °C | 0.25 cm |
دسمبر | 24.0 °C | 15.0 °C | 1.27 cm |
ترقیاتی پروگرام
[ترمیم]اس علاقے میں بہت سے ترقیاتی پروگرام جاری ہیں۔ مستقبل قریب میں یہاں ایک کنٹری کلب اور پارک کا منصوبہ زیر غور ہے۔
الوکرہ ہسپتال
[ترمیم]عبد الغنی کے تعاون سے اس شہر میں 300 بستر کا ہسپتال الوکرہ ہسپتال تعمیر کیا گیا ہے۔ اس ہسپتال کا رقبہ 70،000 مربع میٹر ہے۔[9]
الوکرہ ساحل سمندر
[ترمیم]الوکرہ کا ساحل سمندر اور اس کے ساتھ منسلک پارکوں کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔
ازدان مال
[ترمیم]الوکرہ ہسپتال کے بالمقابل کثیر منزلہ شاپنگ سنٹر ازدان مال کے نام سے زیر تعمیر ہے۔[10][11]
مواصلات
[ترمیم]کروہ نقل و حمل کمپنی (مواصلات) کے نام سے وکرہ اور دیگر شہروں میں بس اور ٹیکسی سروس چلاتی ہے۔[12]
ریلوے
[ترمیم]مستقبل قریب میں قطر ریلوے شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور الوکرہ میں مجوزہ ریلوے ٹریک بھی بچھایا جائے گا۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]Al Wakrah سفری راہنما منجانب ویکی سفر
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 03 ستمبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2014
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 20 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2014
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 02 مارچ 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2020
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 24 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2014
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 24 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2020
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 26 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2020
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 21 اگست 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2014
- ↑ http://www.weather.com
- ↑ Hamad Medical Corporation Home
- ↑ Ezdan Mall - Al Wakrah
- ↑ [1][مردہ ربط]
- ↑ [2]