مندرجات کا رخ کریں

امازون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دریا کے لیے دیکھیے دریائے ایمیزون

دو لڑاکا عورتیں جن کے نام بھی ساتھ کندہ ہیں

اساطیر یونانی میں،امازون جنگجوعورتوں کی ایک نسل تھی جو جنوب مشرقی یورپ میں آباد تھی۔ ان عورتوں نے یونانی دیومالا کے متعدد سورماؤں سے لوہا منوایا۔ سیتھببا، تھریس اور ایشائے کوچک کے علاقوں پر تابڑ توڑ حملے کیے اور عرب، شام اور مصر تک کو اپنی ترک تازیوں کا نشانہ بنایا۔ ہیکٹر کی موت کے بعد، اپنی ملکہ پنیتھی سیلا کی قیات میں ٹرائے کی طرف سے لڑیں۔ انھوں نے اپنی داہنی چھاتیاں کاٹ ڈالی تھیں تاکہ کمان پوری طرح کھنچ سکے۔ صرف لڑکیوں کو فنون حرب سکھاتی تھیں۔ اولاد نرینہ افزائش نسل کے لیے پالی جاتی تھی۔ جدید مغربی ادب میں ایمیزن کا لفظ مرد مار عورتوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔