مندرجات کا رخ کریں

اون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لمبے اور چھوٹے ریشوں والی اون

اون (ترکی: Yün، انگریزی: Wool) ریشے دار (تخمی) لحمیات سے بنا مادہ ہے جو خاص قسم کی جلد کے خلیوں سے نکلتا ہے۔ اون پالتو بھیڑوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔ لیکن بکری، ياک وغیرہ جیسے جانوروں کے بالوں سے بھی اون بنایا جا سکتا ہے۔ کپڑا بنانے کے لیے دنیا بھر میں کپاس کے بعد اون کی سب سے زیادہ اہمیت ہے۔ اس کے ریشے گرمائش جذب کرتے ہیں، اس لیے زیادہ تر اس سے تیار ہونے والا کپڑا سرد موسم میں پہنا جاتا ہے۔

اون کا گولہ۔