مندرجات کا رخ کریں

بنو عدنان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حضرت اسماعیل علیہ السلام کے ایک بیٹے قیدار کی اولاد میں ایک شخص عدنان ہوئے ہیں۔ ان کی اولاد بنو عدنان کہلائی۔ عدنان کے بیٹے کا نام معد اور پوتے کا نام نزار تھا۔ اس لیے آل عدنان کو معدی اور نزاری بھی کہتے ہیں۔ نزار کے ایک بیٹے مضر کی اولاد میں فہر بن مالک تھے۔ جن کو قریش بھی کہتے تھے۔ یہ خاندان قریش کے جد اعلیٰ ہیں۔ ان کی اولاد میں بنی سہم، بنی مخزوم، بنی عدی، بنی عبد الدار، بنی زہرہ اور بنی عبد مناف زیادہ مشہور قبیلے ہیں۔

یہ حجاز اور نجد وغیرہ کے باشندے ہیں اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں ہیں۔ ان میں بہت سے قبیلے ہیں جن میں، ربیعہ اور مُضَر مشہور ہیں۔ مُضَر ہی کی ایک شاخ قریش بھی ہے جس میں نبی عربی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا تعلق ہے۔ بنوعدنان کو عربِ مستعربہ بھی کہتے ہیں۔

عبد مناف بن فہر کے بیٹے ہاشم محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے دادا عبدالمطلب کے والد تھے۔ جن کی نسبت سے رسول اللہ کا خاندان ہاشمی کہلاتا ہے۔ عبد مناف کے والد قصی نے پانچویں صدی عیسوی میں قریش کے قبائل کو متحد کر کے مکہ معظمہ بلکہ سارے حجاز پر اقتدار حاصل کر لیا۔ خانہ کعبہ کی تولیت بھی اسی خاندان سے منتقل ہو گئی۔ جس کے باعث یہ خاندان سارے عرب میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا۔ رسول کریم کی ولادت با سعادت نے بنو عدنان کو وہ شرف بخشا کہ دنیا کا کوئی خاندان ان کا ہم پلہ نہیں ہو سکتا۔

خاندانی قبیلہ خاندان جد امجد ذیلی قبائل حوالہ
كنانہ عدنانی خندف مِن مضر قریش (القُرشی)، بنی لیث (اللیثی)، بنی الدئل (الدؤلی)، بنو مالك بن كنانہ، بنی ضمرہ (الضمْری)، بنی فراس (الفِرَاسیّ) [1]
هوازن عدنانی قیس عیلان مِن مضر بنی عامر بن صعصعہ (العامری)، ثقیف (الثقفی)، بنی هلال بن عامر بن صعصعہ (الهلالی)، بنو سعد بن بكر بن هوازن (السعدی)، بنو نصر بن معاویہ بن بكر بن هوازن (النصری)، بنو عقیل بن كعب بن عامر بن صعصعہ (العقیلی)، بنی كلاب بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ (الكلابی)، بنو نمیر بن عامر بن صعصعہ (النمیری)، بنو جشم بن معاویہ بن بكر بن هوازن، بنی سلول بن صعصعہ بن معاویہ (السلولی)، بنو جعدہ بن كعب بن عامر بن صعصعہ (الجعدی)، بنو قُشَیر بن كعب بن عامر بن صعصعہ (القُشَیری)، بنی كعب بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ (الكعبی) [1]
تمیم عدنانی خندف مِن مضر بنو عمرو بن تمیم (العمروی)، بنو سعد بن زید مناہ بن تمیم (السعدی)، بنو حنظلہ بن زید مناہ بن تمیم (الحنظلی) [1]
بكر بن وائل عدنانی ربیعہ من نزار بن معد بنو شیبان (الشیبانی)، بنو ذهل (الذهلی)، بنو حنیفہ (الحنفی) [1]
الأزد قحطانی كهلان مِن سبأ الأوس والخزرج (الأوسی والخزرجی)، خزاعہ (الخزاعی)، غسان (الغسانی)، بارق (البارقی)، غامد (الغامدی)، زهران (الزهرانی)، رجال الحجر (بللحمر، بللسمر، بنی عمرو، بنی شهر) (الاحمری، الاسمری، العمری، الشهریبلقرن (القرنی) [2]
غطفان عدنانی قیس عیلان مِن مضر بنو عبس (العبسی)، بنو ذبیان (الذُبْیانی)، بنو فزارہ (الفَزَارِیّ)، بنو مرہ بن عوف (المُرّی)، بنو أشجع بن ریث (الأَشْجعی)، بنو بغیض بن ریث بن غطفان (البَغِیضیّ) [1]
مذحج قحطانی كهلان مِن سبأ بنو الحارث بن كعب، شمران (الشمرانی)، مراد، عنس (العنسی)، الزبید [1]
عبد القیس عدنانیہ ربیعہ مِن نزار بن معد بنو شیبان (الشیبانی)، الجرِمی، البكری [1]
قضاعہ اختلاف ہے یاعدنانی یاقحطانیہیں معد بن عدنان أو حمیر مِن سبأ مهرہ، بلی، جهینہ، قبیلہ نهد، عذرہ (العذری) [1]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

سانچہ:کل عرب قبائل

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ تفسیر الأرحاء والجماجم - كتاب: العقد الفرید لابن عبد ربه
  2. "عجالہ المبتدی وفضالہ المنتهی فی النسب - الجزء الأول ص 5"۔ 07 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2017