بے وقوف
بے وقوف، بے عقل یا کم عقل (انگریزی: Idiot) جدید استعمالات میں کسی بھی عقل و فہم سے کورے یا پھر اپنی عقل کا بر موقع استعمال کرنے سے قاصر شخص کو کہتے ہیں۔کئی بار اس لفظ کسی شخص کو دھوکا خوردہ بنائے جانے کے وقت بھی کہتے ہیں، مثلًا عوام الناس میں کئی لوگ ایسی پر کشش اسکیمیں پیش کر چکے ہیں جس کی رو سے حال میں جمع کردہ روپیہ بہت ہی کم وقت میں دگنا یا تگنا ہو سکتا ہے۔ چونکہ یہ اسکیم کا پیش کنندہ بااعتماد انداز میں بھولے بھالے لوگوں کے سامنے اپنی بات رکھ رہا تھا، اس لیے کئی لوگ اپنا سرمایہ بہتر مستقبل کی آس میں اس کے حوالے کر دیتے ہیں۔ اس طرح سے وہ بے وقوف بن جاتے ہیں۔ اس کے بر عکس عقل مند لوگ لازمًا یہ سوال کریں گے ایسا کیا کاروبار یا سرمایہ کاری ہے جس کی وجہ رقم تیزی سے دگنی یا چوگنی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ہوشیار لوگ سرمایہ لگانے سے پہلے کسی بھی چھانسے باز سے اس کے پس منظر اور کاروباری تجربے اور پر ضرور استفسار کرتے ہیں اور اگر انھیں تشفی نہ ہو یہ لوگ نہ صرف سرمایہ لگانے خود بچتے ہیں، بلکہ جعلساز شخص کو پولیس کے حوالے بھی کرتے ہیں۔
اسی وجہ سے یہ قول مشہور ہے کہ قلمند شخص اپنی عقل سے گھر کو سنوار تا ہے لیکن بے وقوف عشخص بے وقوفی سے گھر کو تباہ کر تا ہے۔[1]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "امثال 14"۔ 02 جولائی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولائی 2020