جبلہ بن علی شیبانی
Appearance
جبلہ بن علی الشیبانی جَبَلَة بن عَلی الشَیبانی | |
---|---|
ذاتی | |
وفات | 10 محرم الحرام , 61ھ ، اکتوبر 680 عیسوی |
موت کی وجہ | واقعہ کربلا میں شہادت پائی |
مدفن | کربلا, عراق |
مذہب | اسلام |
وجہ شہرت | حسین ابن علی کا ساتھی ہونا |
جَبَلَہِ بْنِ علی شیبانی شہدائے کربلا میں سے ہیں۔ امام علی علیہ السلام و امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کے اصحاب میں سے ہیں۔
تعارف
[ترمیم]کچھ روایات کے مطابق آپ نے جنگ صِفین میں امام علی علیہ السلام کی طرف سے شمولیت اختیار کی تھی۔[1]
واقعہ کربلا
[ترمیم]آپ مسلم بن عقیل علیہ السلام کی شہادت کے بعد کوفہ سے نکل کر لشکرِ امام حسین علیہ السلام کے ساتھ شامل ہو گئے اور حملہ اولی میں شہید ہوئے۔[2]
زیارت نامہ
[ترمیم]زیارت ناحیہ مقدسہ میں ان کا نام یوں آیا ہے: «السَّلامُ عَلَی جَبَلَةَ بنِ عَلِی الشَّیبانی» "جبلہ بن علی شیبانی پر سلامتی ہو" اور زیارت رجبیہ میں یوں ان پر سلام بھیجا گیا ہے: «السَّلامُ عَلَی جَبَلَةَ بنِ عَبدالله» "جبلہ بن عبد اللہ پر سلامتی ہو" ۔[3]