جیمز اسٹیوارٹ
جیمز اسٹیوارٹ | |
---|---|
1948ء، اسٹوڈیو تشہیری تصویر
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: James Maitland Stewart) |
پیدائش | 20 مئی 1908 Indiana, Pennsylvania، U.S. |
وفات | جولائی 2، 1997 بیورلی ہلز، کیلیفورنیا، U.S. |
(عمر 89 سال)
وجہ وفات | دورۂ قلب ، بندش قلب ، پھپپھڑوں کی شریانوں میں خون کا جمنا ، انجماد خون |
مدفن | قبرستان فارسٹ لان میموریل پارک |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
قد | 191 سنٹی میٹر |
جماعت | ریپبلکن پارٹی (ریاستہائے متحدہ) |
زوجہ | Gloria Hatrick McLean (شادی. 1949; died 1994) |
اولاد | 4 |
تعداد اولاد | 4 |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ پرنسٹن (B.A.، 1932) |
پیشہ |
|
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [1][2][3] |
دور فعالیت | 1932–1991 |
شعبۂ عمل | اداکاری [4] |
کارہائے نمایاں | اٹس اے ونڈر فل لائف |
عسکری خدمات | |
شاخ | امریکی فضائیہ |
عہدہ | بریگیڈیئر جنرل |
لڑائیاں اور جنگیں | دوسری جنگ عظیم ، جنگ ویت نام |
اعزازات | |
List of awards and nominations | |
نامزدگیاں | |
گولڈن گلوب اعزاز برائے بہترین اداکار، متحرک موسیقیانہ یا مزاحیہ فلم (1962) آسکر اعزاز برائے بہترین اداکار (1960) آسکر اعزاز برائے بہترین اداکار (1951) گولڈ گلوب اعزاز برائے بہترین اداکار، متحرک ڈراما فلم (1950) آسکر اعزاز برائے بہترین اداکار (1947) آسکر اعزاز برائے بہترین اداکار (1941) آسکر اعزاز برائے بہترین اداکار (1940) |
|
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
جیمز اسٹیوارٹ (انگریزی: James Stewart) (مئی 20، 1908ء تا جولائی 2، 1997ء) امریکی اداکار اور فوجی افسر تھے۔ وہ اپنی مخصوص اداکاری (ایوری مین) اور اپنے مخصوص انگریزی لہجہ (ڈراول) کے لیے مشہور تھے۔ ان کا فلمی کیرئر 55 برسوں پر محیط ہے جس میں انھوں نے کل 80 فلموں میں کام کیا۔ وہ اسکرین اور اصل زندگی میں ایک بہت مشہور، قابل اور قدآور شخصیت کے مالک تھے اور اسی لیے انھیں 20ویں صدی کا ریاستہائے متحدہ امریکا کا ایک مثالی امریکی شخص کہا جاتا تھا۔ 1999ء میں امریکی فلم انسٹیٹیوٹ نے عظیم ترین مرد اداکاروں کی فہرست میں انھیں تیسرا درجہ دیا۔[5] ان کی ولادت انڈیانا، پنسلوانیا میں ہوئی اور وہیں پلے بڑھے۔ جامعہ پرنسٹن میں تعلیم کے دوران میں ہی انھوں نے اداکاری کے جوہر دکھانا شروع کردئے تھے۔ 1932ء میں گریجویشن کرنے کے بعد اداکاری باقاعدہ طور پر شروع کردی۔ ابتدا میں وہ صرف اسٹیج کیا کرتے تھے۔ 1935ء میں انھوں نے ایم جی ایم کے ساتھ معاہدہ کیا۔ اس استوڈیو میں وہ بطور معاون اداکار ہی کام کرتے رہے اور 3 سال کی محنت کے بعد انھیں پہلی دفعہ فرینک کیپرا کی 1935ء کی فلم مزاحیہ فلم یو کانٹ ٹیک یٹ وید یو (1938ء) میں کلیدی کردار کرنے کو ملا۔ اس کے اگلے سال انھیں پہلی دفعہ اکیڈمی اعزاز (آسکر) سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انھیں کیپرا کی فلم مسٹر سمتھ گوز ٹو واشنگٹن (1939ء) کے لیے ملا تھا۔ بطور بہترین اداکار انھیں ایک آسکر ملا اور یہ انھیں دی پھیلے ڈلافیا اسٹوری (1940ء) میں مزاحیہ کردار ادا کرنے کے لیے ملا تھا۔ اس میں ان کے علاوہ کیتھرین ہیپبرن اور کیری گرانٹ بھی تھے۔
اسٹیوارٹ کے پائلٹ کی سند تھی اور اسی لیے 1941ء میں جب ریاستہائے متحدہ امریکا نے دوسری جنگ عظیم میں حصہ لیا تب انھیں آرمی ایئر کورپس کے لیے پائلٹ کے طور پر مدعو کیا گیا۔ 1941ء سے 1945ء کے درمیان میں انھیں بس ایک بار اسکرین پر آنے کا موقع ملا اور وہ بھی فوج کی اجازت سے۔
جنگ کے بعد انھوں نے پھر ہالی وڈ کا رخ کیا مگر انھیں بہت دشوار معلوم ہوا اور یہاں تک کہ انھوں نے اداکاری مکمل طور پر ترک کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ مگر کسی طرح خود کو سنبھالتے ہوئے انھوں نے اٹس اے ونڈر فل لائف (1946ء) سے فلموں میں واپسی کی جس کے لیے انھیں آسکر کے لیے نامزد کیا گیا۔ یہ فلم شروع میں زیادہ کامیاب نہیں رہی مگر دھیرے دھیرے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنا شروع کیا اور ہالی وڈ کی بہترین کلاسیکی فلموں میں شمار ہونے لگی۔ یہ فلم اسٹیوارٹ ی بہترین فلموں میں سے ایک شمار کی جاتی ہے۔ 1950ء کی دہائی میں انھوں نے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیا اور اس بار انھوں نے کچھ تھرلر، سنجیدہ کردار کرنا شروع کیے۔ انھوں نے انتھونی مان کے ساتھ 8 فلمیں کیں جن میں ونچیسٹر 73 (1950ء)، دی گلین ملر اسٹوری (1954ء) اور دی نیکیڈ اسپر (1953ء) جیسی شامل ہیں۔ اور الفریڈ ہچکاک کے ساتھ انھوں نے روپ (1948ء) ریئر ونڈو (1954ء)، دی مین ہو کنیو ٹو مچ (1956ء) اور ورٹیگو (1958ء) جیسی فلمیں کیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12227146g — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jx20050512015 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/25059171
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jx20050512015 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
- ↑ "AFI's 100 Years … 100 Stars"۔ American Film Institute (Afi.com)۔ جون 16, 1999۔ 25 اکتوبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جون 22, 2013
- 1908ء کی پیدائشیں
- 20 مئی کی پیدائشیں
- اکیڈمی ایوارڈز اعزاز یافتگان برائے بہترین اداکار
- 1997ء کی وفیات
- امریکی مرد اسٹیج اداکار
- امریکی مرد ریڈیو اداکار
- امریکی مرد صوتی اداکار
- امریکی مرد فلمی اداکار
- امریکی مرد ٹیلی ویژن اداکار
- بیسویں صدی کے امریکی شعرا
- بیسویں صدی کے امریکی مرد اداکار
- بیسویں صدی کے امریکی مرد مصنفین
- بیورلی ہلز، کیلیفورنیا کے مرد اداکار
- پنسلوانیا کے ریپبلکن
- پنسلوانیا کے مرد اداکار
- پیشہ ور ہواباز
- صدارتی تمغا آزادی کے وصول کنندگان
- کیلیفورنیا کے ریپبلکن
- مرد امریکی شعرا
- اکیڈمی اعزازی ایوارڈز یافتگان
- سکاٹش نژاد امریکی شخصیات
- آر سی اے وکٹر فنکار