مندرجات کا رخ کریں

جینا ڈیوس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جینا ڈیوس

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Virginia Elizabeth Davis ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش (1956-01-21) جنوری 21, 1956 (عمر 68 برس)
ویئریم   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 6 فٹ 0 انچ (1.83 میٹر)[1]
رکنیت مینزا   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ بوسٹن   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلم اداکارہ ،  فلم ساز ،  ادکارہ [2]،  ماڈل ،  ٹیلی ویژن اداکارہ ،  ٹی وی پروڈیوسر ،  صوتی اداکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [3]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل تیر اندازی   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کا ملک ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P1532) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
لوسی اعزاز (2006)
 آسکر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ   (برائے:The Accidental Tourist ) (1988)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نامزدگیاں
 آسکر اعزاز برائے بہترین اداکارہ   (1992)
 آسکر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ   (1989)  ویکی ڈیٹا پر (P1411) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ورجینیا ایلزبتھ «جینا» ڈیوس (پیدائش 21 جنوری، 1956ء)[6][7][8] ایک امریکی اداکارہ، فلم پروڈیوسر، مصنفہ، سابقہ فیشن ماڈل اور سابقہ تیر انداز ہے۔[9] اس کو کئی فلموں میں اس کے کردار کے لیے جانا جاتا ہے؛ فلائی (1986ء)، بیٹل جوس (1988ء)، تھیلما اینڈ لوئس (1991)، اے لیگ آف دیئر آن (1992)، دی لانگ کس گڈنائٹ (1996)، اسٹوارٹ لیٹل (1999) اور دی ایکسیڈینٹل ٹورسٹ، جس کے لیے اس کو 1988ء اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکارہ ملا۔

2005ء میں، جینا کو ”کمانڈر ان چیف“ میں اس کے کردار کے لیے گولڈن گلوب ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ - ٹیلی وژن سیریز ڈراما جیتا۔ 2014ء میں، اس نے ٹیلی ویژن میں ایک بار پھر قدم رکھا اور وہ ”گریز اناٹومی“ میں ڈاکٹر نکول ہرمن کا کردار ادا کرتے ہوئی نظر آئی۔ ”تھیلما اینڈ لوئس“ کے لیے اس کی ساتھی اداکارہ سوزن سیرینڈن کے ساتھ اس کو اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔ جینا نے ڈراؤنے ٹی وی سلسلے ”دی ایکسورسٹ“ (جو ولیم پیٹر بلیٹی کے سب سے زیادہ بکنے والے ناول "دی ایکسورسٹ" سے "متاثر ہوکر" ہوکر بنایا گیا) کے پہلے سیزن میں ریگن میکنیل/انجیلا ریس کے روپ میں بھی کردار نبھایا۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

جینا کا جنم 21 جنوری، 1956ء میں ویئریم، میساچوسٹس میں ہوا۔ اس کی ماں، لوسیل (19 جون، 1919ء – 15 نومبر 2001ء)، ایک ٹیچر کی اسسٹنٹ تھی اور اس کا باپ، ولیم ایف۔ ڈیوس (7 نومبر، 1913ء – 2 اپریل 2009ء)، ایک سول انجینئر اور چرچ ڈیکن تھا؛ اس کے والدین ورمونٹ کے چھوٹے قصبات سے تھے۔[10] اس کا ایک بڑا بھائی، ڈین فورتھ (ڈین) ہے۔[11][12]

چھوٹی عمر میں، اس کی موسیقی میں دلچسپی بن گئی۔ اس نے پیانو اور بانسری بجانا سیکھی اور بطور ایک نوخیز، ویئریم میں واقع کانگریگیشنلسٹ چرچ میں ارغنون نواز میں کام کرنے لگی۔[13][14]

جینا نے "ویئریم ہائی اسکول" میں داخلہ لیا اور سینڈوکن، سویڈن میں ایک exchange student تھی۔ "نیو انگلینڈ کالج" میں داخلہ لیا، اس نے 1979ء میں "بوسٹن یونیورسٹی" سے ڈراما میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔[13]

اپنی تعلیم کے بعد، جینا نے نیویارک کی "زولی ماڈلنگ ایجنسی" کے ساتھ سائین کرنے تک "این ٹیلر" کے لیے بطور ایک window mannequin کام کیا۔[15]

نجی زندگی

[ترمیم]
2009ء میں رضا جراحی اور ڈیوس

1 ستمبر، 2001ء کو، ڈیوس نے رضا جراحی (جنم 1971ء) سے بیاہ کیا۔ ان کے تین بچے ہیں: بیٹی علیزا کیشور جراحی (10 اپریل 2002ء کو جنم ہوا) اور جڑواں بیٹے کیان ولیم جراحی اور کائیس اسٹیون جراحی (جنم 6 مئی 2004ء)۔[16][17] یہ بیاہ جینا کا چوتھا بیاہ ہے۔[18] اس کا پہلے رچرڈ ایمولو (1982–83) سے بیاہ ہوا تھا؛ پھر اداکار جیف گولڈبلم (1987–90)، جس کے ساتھ اس نے تین فلمیں، "ٹرانسلوانیا 6-5000"، "دی فلائی" اور "ارتھ گرلز آر ایزی" میں کام کیا؛ اور بعد میں رینی ہارلن (1993–98) سے بیاہ ہوا، جس نے دو فلمیں، "کٹ تھروٹ آئس لینڈ" اور "دی لانگ کِس گڈنائٹ"، ڈائریکٹ کیں جس میں جینا نے مرکزی کردار ادا کیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Oprah Winfrey (دسمبر 2006)۔ "Oprah Interviews Geena Davis"۔ O۔ Hearst Corporation۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اکتوبر 5, 2015 
  2. CineMagia person ID: https://www.cinemagia.ro/actor.php?actor_id=2190 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 اپریل 2022
  3. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/12830563
  4. "New England College to Receive $3 Million Gift"، New England College news office
  5. Sandberg, Bryn Elise, "BOSTON U: HOLLYWOOD’S SECRET FEMALE TRAINING GROUND: Dozens of top execs and talents call BU their alma mater, as alumnae from Geena Davis and her college roommate Nina Tassler to Nancy Dubuc gather to honor the college that puts the ‘B’ in showbiz"، The Hollywood Reporter، Dec 2014. (reproduced on Boston University College of Arts and Sciences website)
  6. The New Penguin Dictionary of Modern Quotations
  7. The International Who's Who 2004 – Europa Publications – Google Books
  8. Geena Davis biography and filmography | Geena Davis movies
  9. "OLYMPICS; Geena Davis Zeros In With Bow and Arrows"۔ NY Times۔ 6 اگست 1999۔ جون 12, 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ دسمبر 24, 2015 
  10. "Editor's notes: Fish out of water" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ southcoasttoday.com (Error: unknown archive URL) اپریل 8, 2009, South Coast Today
  11. Geena Davis biography۔ Film Reference.com
  12. "Editor's notes: Fish out of water"۔ جولائی 16, 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  13. ^ ا ب Stated on en:Inside the Actors Studio، 2000
  14. "Trends in Photography"۔ Los Angeles Times۔ جولائی 14, 1989۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2018 
  15. "Davis bio at Yahoo Movies"۔ Movies.yahoo.com۔ جون 4, 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 21, 2011 
  16. "Mothers Over the Age of 40: PEOPLE"۔ People magazine۔ اپریل 19, 2002۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 21, 2011 
  17. Margi Blash (31 مئی، 2004)۔ "Hollywood Baby Boom"۔ People.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 21, 2011 
  18. Stephen M. Silverman (ستمبر 5, 2001)۔ "Geena Davis a Bride for Fourth Time"۔ People.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 21, 2011