جیو (ریلائنس)
جیو (انگریزی: Jio) ریلائنس کمیونکیشن لیمیٹیڈ اور مکیش امبانی کی زیر ملکیت ایک موبائل خدمت ہے۔ یہ بھارت میں شروع ہی سے 4 جی سے جاری ہونے والی خدمت رہی ہے۔ یعنی یہ کہ اس میں 2 جی یا 3 جی کا کوئی اختیار ایک سرے سے تھا ہی نہیں۔ 2015ء میں یہ خدمات جاری ہوئے۔ اور اس کے فروغ کے لیے ملک کی ہر گلی اور ہر نکڑ پر کمپنی کا نمائندہ مفت میں سِم تقسیم کر رہا تھا۔ اس کا نتینجہ یہ ہوا کہ بہت کم عرصے میں جیو کے بے شمار گاہک ملک بھر میں تیار ہو گئے۔ مفت خدمات کے ختم ہونے کے بعد بھی کئی لوگ ریلائنس سے جڑے رہے۔
ریلائنس جیو کی ٹیلی کام 2024ء کے منافع میں 12 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ جیو نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے پہلی سہ ماہی میں 5,445 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کی ٹیلی کام کی ذیلی کمپنی نے 26,478 کروڑ روپے کے آپریشنز سے آمدنی کی اطلاع دی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کے ذریعہ رپورٹ کردہ 24,042 کروڑ روپے سے 10 فیصد زیادہ ہے، ایک ریگولیٹری فائلنگ میں کہا گیا ہے۔ ریلائنس کے علاوہ، دیگر کمپنیاں جنہوں نے اپنے پہلے سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کیا ان میں ون، بی پی سی ایل ، جے ایس ڈبلیث اسٹیل، وپرو اور دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔[1]