مندرجات کا رخ کریں

دودھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دودھ يا شِير عام طور پر ایک سفید مائع ہوتا ہے جو ممالیہ کے تھن سے نکلتا ہے جیسے کہ گائے کا دودھ یا انسانی دودھ۔ یہ مائع ممالیہ غدودوں میں پیدا ہوتا ہے

غذائیت

[ترمیم]

دودھ انسانی استعمال کی خوراک میں ایک اہم جز کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس میں معدنیات جیسے کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ اس کے علاوہ دودھ جسم کو پروٹین کی بھی مقدار فراہم کرتا ہے اور جسم کی حیاتیاتی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دودھ کا ایک گلاس روزانہ استعمال کرنے پر جسم کی %44 حیاتیاتی ضروریات پوری ہو جاتی ہیں۔ دودھ کی بعض اقسام میں معدنیات جیسے کیلشیم کی مقدار خاطر خواہ نہیں ہوتی، لیکن پھر بھی ان سے ملائی،پنیر اور ملائی پنیر حاصل ہو سکتا ہے۔[1]

اشتقاقیات

[ترمیم]

لفظِ 'دودھ' کی جڑ سنسکرت زبان کا لفظ 'دُگدھ' ہے، لیکن اس کی ہند-یورپی جڑیں اور بھی گہری ہیں اور اس سے ملتے جلتے قرابتدار الفاظ کئی ہند-یورپی زبانوں میں ملتے ہیں۔ بطورِ مثال اوستائی زبان (ایک ہزاروں سال پرانی مشرقی فارسی زبان) میں 'دغد'، وخی میں 'دیغ' اور نئی فارسی میں 'دوغ' (چھاچھ) پائے جاتے ہیں۔[2]

پیداوار

[ترمیم]
چوٹی کے دس گائے کے دودھ کے پیداکار 2010[3]
ملک پیداوار
(ٹن)
 ریاستہائے متحدہ 87,446,130
 بھارت 50,300,000
 چین 36,036,086
 روس 31,895,100
 برازیل 31,667,600
 جرمنی 29,628,900
 فرانس 23,301,200
 نیوزی لینڈ 17,010,500
 مملکت متحدہ 13,960,000
 ترکیہ 12,480,100
دنیا 599,438,003
چوٹی کے دس گائے کے بھینس کے دودھ کے پیداکار 2010[4]
ملک پیداوار
(ٹن)
 بھارت 62,400,000
 پاکستان 22,279,000
 چین 3,100,000
 مصر 2,725,000
 نیپال 1,066,870
 ایران 279,800
 میانمار 248,400
 اطالیہ 210,200
 سری لنکا 46,990
 بنگلادیش 36,000
دنیا 92,517,217

دودھ ساخت کا تجزیہ

[ترمیم]
Milk composition analysis, per 100 grams[5][6]
Constituents Unit گائے بکری بھیڑ بھینس
پانی g 87.8 88.9 83.0 81.1
پروٹین g 3.2 3.1 5.4 4.5
فیٹ g 3.9 3.5 6.0 8.0
----Saturated fatty acids g 2.4 2.3 3.8 4.2
----Monounsaturated fatty acids g 1.1 0.8 1.5 1.7
----Polyunsaturated fatty acids g 0.1 0.1 0.3 0.2
Carbohydrate (i.e the sugar form of lactose) g 4.8 4.4 5.1 4.9
Cholesterol mg 14 10 11 8
کیلشیم mg 120 100 170 195
Energy kcal 66 60 95 110
kJ 275 253 396 463

ملاوٹ

[ترمیم]

پہلے دودھ میں صرف پانی ملایا جاتا تھا مگر زمانے کی ترقی کے ساتھ ملاوٹ میں بھی بڑی ترقی ہو چکی ہے۔ رانا اعجاز حسین (ملتان) کسی بلاگ پر لکھتے ہیں:

"دودھ کی فروخت کے نام پرمکروہ دھندہ کرنے والے عناصرنے محض پیسے کمانے کی خاطر اپنے گھروں میں دودھ کی مشینیں لگا رکھی ہیں۔ یہ بے ضمیر لوگ انتہائی سستے داموں غیر معیاری کھلاخشک دودھ خرید کر ایک کلو پاؤڈر میں 16سے18لٹر پانی ملا کر دودھ تیارکرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دودھ کی مقدار کو بڑھانے، گاڑھا کرنے اور خالص شکل میں لانے کے لیے سرف، گھی، میٹھا سوڈا، چینی، سوڈیم کلورائیڈ، یوریا کھاد، بلیچنگ پاوڈر، پوٹاشیم ہائیڈرو آکسائیڈ، سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ اور مکئی کا آٹا استعمال کرتے ہیں اور ایک من دودھ میں 220گرام کھویا، سنگھاڑوں کا آٹا، اراروٹ ملاکر دودھ کی قدرتی مٹھاس اور ذائقہ برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس طرح 2 من بھینسوں کا دودھ حاصل کر کے غیر معیاری ذرائع سے 10 سے 12 من دودھ میں تبدیل کر دیا جاتا ہے"[7]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "دودھ - چند حقائق"۔ betterhealth.vic.gov.au۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2010ء 
  2. H. W. Bailey، Indo-Scythian Studies: Being Khotanese TextsVolume 7 of Indo-Scythian Studies، Cambridge University Press, 2009، ISBN 9780521118736، ... Zor. Pahl,, N. Pers. dōz, dōxtan, Avestan duɣda- ... N Pers. dōɣ, Waxī δīɣ. Old Indian has dohati, dogdhi, dugdha-, doha- ... 
  3. Food and Agricultural commodities production – Cow milk, whole, fresh آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ faostat.fao.org (Error: unknown archive URL), FAOSTAT, Food And Agricultural Organization of the United Nations. faostat.fao.org. Retrieved on 1 August 2012.
  4. Livestock Production statistics آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ faostat.fao.org (Error: unknown archive URL), FAOSTAT, Food And Agricultural Organization of the United Nations. faostat.fao.org. Retrieved on 1 August 2012.
  5. "Milk analysis"۔ North Wales Buffalo۔ September 29, 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ August 3, 2009  (Citing McCane, Widdowson, Scherz, Kloos, International Laboratory Services.)
  6. USDA National Nutrient Database for Standard Reference[مردہ ربط]. Ars.usda.gov. Retrieved on November 24, 2011. آرکائیو شدہ اگست 21, 2008 بذریعہ وے بیک مشین
  7. دودھ کا زہر