راکٹ
راکٹ(انگریزی: Rocket) مِزائل، خلائی جہاز، ہوائی جہاز یا دیگر قسم کی گاڑی ہو سکتی ہے، جو راکٹ انجن کے ذریعے چلتی ہے۔ ہر قسم کا راکٹ میں ساری گَیس جو پیچھے سے نکلتی ہے، راکٹ کے اندر بھرے ہوئے مادّوں، یعنی ایندھن سے بنی ہوتی ہے۔ راکٹ انجن عمل اور ردِ عمل کے تریقے سے کام کرتا ہے۔ راکٹ انجن پیچھے سے گَیس زور سے دھکیلنے سے راکٹ کو آگے دھکیلتا ہے۔
حالاں کہ راکٹ کم رفتار سے چلتے ہوئے اتنے قابل نہیں ہوتے، لیکن ان کا وزن کم ہے اور کافی زور دار بھی ہیں اور رفتار تیزی سے بڑھانے (یعنی ایکسلریٹ کرنے) اور نہایت بلند رفتار مناسب کارکردگی سے حاصل کرنے کے کافی قابل ہیں۔ راکٹوں کو چلنے کے لیے فضاء کی ضرورت نہیں ہے اور خلاء میں چلتے ہوئے بہت کارگر ہوتے ہیں۔
راکٹ فوجی اور تفریحی وُجوہات کے لیے سب سے پہلے استعمال ہوئے تھے تیرہویں صدی کو چین میں۔ اہم سائنسی، بین سیاراتی اور صنعتی استعمال میں بیسویں صدی تک نہ آئے، جب راکٹ سائنس کی وجہ سے خلائی زمانے کی ٹیکنالوجی ممکن ہوئی، اس میں شامل انسان کو چاند تک پہنچانا۔
آج کل راکٹ آتش بازی، ہتھیار، سَیٹلائٹ کو خلاء تک پہنچانے، انسانی خلائی اڑان اور خلاء کی چھان بین کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔