مندرجات کا رخ کریں

رخیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فائل:ضیا رخی.jpg
ضیا رُخی کی ایک مثال

رُخیّت (فارسی سے ماخوذ۔ انگریزی: Tropism) ایک حیاتیاتی مظہر ہے، جس میں زندہ اجسام، خصوصاً پودے، کسی ماحولی محرّک کی وجہ سے اپنے جسم کا کوئی حصّہ حرکت میں لاتے ہیں۔ یہ حرکت یا گردش، محرک کے رُخ پر منحصر ہوتی ہے۔ حرکت یا گردش یا تو محرک کی طرف ہوتی ہے یا اُس سے مخالف سمت میں۔

اقسام

[ترمیم]

رخیت کئی طرح کی ہوتی ہے، اِس کی چند اقسام درج ذیل ہیں:

  • کیم رخی (chemotropism): کیمیائی مادہ کے ردّ عمل میں حرکت
  • ارض رخی (geotropism): زمین اور کشش ثقل کی وجہ سے حرکت
  • آب رخی (hydrotropism): پانی اور نمی کے ردّ عمل میں حرکت
  • شمس رخی (heliotropism): سورج کی روشنی کی وجہ سے گردش
  • ضیا رخی (phototropism): روشنی اور روشنی کے رنگوں کے ردّ عمل میں رخیت
  • حر رخی (thermotropism): درجہ حرارت کی وجہ سے حرکت
  • لمس رخی (thigmotropism): چھونے یا لمس کی وجہ سے حرکت یا بڑھوتری

مزید دیکھیے

[ترمیم]