مندرجات کا رخ کریں

سلجوق بن دقاق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سلجوق بن دقاق یا سلجوق بیگ ، ترکستان کے خان اعظم کے یہاں ملازم تھا، یہ لوگ فطرتاً جنگجو تھے۔اللہ نے اس غیر مسلم خاندان کو اسلام کی بقا سلطنت اسلامیہ کی سلامتی اور توسیع اور دین کی فروغ کی سعادت عطا کرنی تھی، اس کا سبب یوں بنا کے سلجوق بن دقاق نے خان ترکستان کی ملازمت چھوڑ دی اور اپنے خاندان کے ساتھ بخارا چلا گیا ،اس کا قبیلہ بھی اس کے ساتھ ہی ہجرت کر گیا ،کیونکہ اس میں کچھ ایسے اوصاف تھے کہ قبیلہ اسے اپنا پیر و مرشد مانتا تھا۔سلجوق اپنے اوصاف اور صلاحیتوں کو کسی بہتر اور عظیم مقصد کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا، وہ یقیناً کسی ایسے عقیدے اور ایسے مذہب کی تلاش میں تھا جو فطرت انسانی سے ہم آہنگ ہو، بخارا میں وہ اسلام سے متعارف ہوا تو اس نے بلا پس و پیش اسلام قبول کر لیا اور اپنے خاندان اور قبیلے کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے روشناس کراکے کہا کہ وہ سب مسلمان ہو جائیں، وہ تو حکم کے منتظر تھے پورا قبیلہ مسلمان ہو گیا۔[1]

اسی کی اولاد نے آگے چل کر عظیم سلطنتِ سلجوق قائم کی۔جس کا نام اس کے نام پر ہی رکھا گیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. فردوسِ ابلیس