شکتی مت
حصہ بسلسلہ |
شکتی مت |
---|
Schools |
Festivals and temples |
باب ہندو مت |
شکتی مت یا شکتی فرقہ ہندوؤں کے تین بڑے فرقوں میں سے ایک ہے۔ اس فرقے کے نزدیک "سرو شکتی مان" یعنی قادر مطلق ایک دیوی ہے، نیز یہ فرقہ اور بھی کئی دیویوں کا پجاری ہے لیکن یہ سب ایک ہی دیوی کے مختلف روپ ہیں۔ شکتی مت کے اندر کئی روایتیں ملتی ہیں جن میں لکشمی سے لے کر کالی تک سب ملتے ہیں۔ کچھ شکتی پرست اپنی دیوی کا تعلق شیو یا وشنو سے بھی بتاتے ہیں۔[1][2][3]
ویشنو مت اور شیو مت کے ماننے والوں کے بعد تعداد میں سب سے زیادہ شکتی کے پیروکار ہیں جو خدا کو بہ حیثیت ماں مانتے ہیں اس فرقہ کا بنگال میں سب سے زیادہ زور ہے ہندوؤں کے بعض مشہور و معروف علما اور درویش شنکر آچاریہ، رام کرشن پرم ہنس اور سوامی ویویکانند وغیرہ ”مادر الٰہی“ کے ماننے والے ہیں۔ شکتی کے ماننے والے فلاسفہ روح کو مذکر اور مادے کو مونث مانتے ہیں جنھیں ”پرش“ اور ”پراکرتی“ کہتے ہیں انہی کے ملنے سے سارے عالم کی تخلیق ہوئی۔[4]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Klaus K. Klostermaier (2010)۔ Survey of Hinduism, A: Third Edition۔ State University of New York Press۔ صفحہ: 30, 114–116, 233–245۔ ISBN 978-0-7914-8011-3
- ↑ Gavin D. Flood (1996)، An Introduction to Hinduism، Cambridge University Press، صفحہ: 174–176، ISBN 978-0-521-43878-0
- ↑ Thomas Coburn (2002), Devī-Māhātmya: The Crystallization of the Goddess Tradition, Motilal Banarsidass, آئی ایس بی این 978-81-208-0557-6, pages 1–23
- ↑ نگار خدا نمبر ص 22