مندرجات کا رخ کریں

مشعہ نویدہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اگر یہ آپ کا مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیے، نویہ (ضد ابہام) اور جوہری نویہ۔

مشعہ نویدہ یا مرکیزہ (radionuclide) ایک ایسا جوہر جس کا مرکزہ (nucleus) زائد توانائی رکھنے کے باعث ناپائدار کیفیت کا شکار ہوتا ہے اور اپنی یہ توانائی وہ یا تو کسی ذرے (particle) (جس کو اشعاعی ذرہ (radiation particle) کہا جاتا ہے) کو منتقل کردیتا ہے اور یا کسی جوہری برقیہ (atomic electron) کو فراھم کر سکتا ہے، ایسا عمل طبیعیات میں داخلی تبادل (internal conversion) کہلایا جاتا ہے۔ جیسا کہ ابتدا میں ذکر آیا کہ یہ جواہر جنکو ریڈیو نوکلائڈ یا ریڈیو نیوکلائڈ کہا جاتا ہے اصل میں غیر پائدار ذرات ہوتے ہیں جبکہ اگر انھی خصوصیات رکھنے والا کوئی جوہری ذرہ ایک قابل پیمائش عرصۂ حیات (lifetime) رکھتا ہو تو اس کو نویدہ شمار کیا جاتا ہے۔

جوہری پس منظر

[ترمیم]

تمام جواہر کی ساخت ایک نظام شمسی کی مانند ہوتی ہے جہاں سورج جیسے مرکز کی طرح ہر جوہر میں ایک نویہ (nucleus) ہوتا ہے جس کے گرد سیاروں کی مانند برقیات گردش کرتے رہتے ہیں جن پر منفی بار پایا جاتا ہے جبکہ جوہر کے نویہ میں مثبت بار والے اولیان (protons) اور بے بار (بیبار) تعدیلان (nurtons) پائے جاتے ہیں جو (مثبت بار کے باعث) ایک دوسرے کو دھکیل کر بکھر جانے والے اولیان کو نویہ میں یکجاء (باندھ) کر رکھنے کا کام انجام دیتے ہیں۔ ایک تعدیلی جوہر میں مثبت اولیان کی تعداد منفی برقیان کے برابر ہوتی ہے اور اولیان کی اس تعداد کو جوہری عدد کہتے ہیں جبکہ مثبت اولیان اور بیبار تعدیلان کی تعداد کو کمیتی عدد کہا جاتا ہے اور اسی کمیتی عدد پر کسی بھی جوہر کے طبیعیی رویے کی خصوصیات انحصار کرتی ہیں جبکہ جوہری عدد سے اس جوہر کی کیمیائی شناخت ہوتی ہے اور اس کو ایک الگ عنصر کا درجہ ملتا ہے؛ عناصر کے کمیتی عدد میں شامل کیے جانے والے تعدیلان کی تعداد کسی ایک ہی عنصر میں مختلف بھی پائی جا سکتی ہے جس کے باعث دو (یا دو سے زیادہ) کمیتی اعداد رکھنے والے عناصر بھی ملتے ہیں جن کو ایک دوسرے کا ہمجاء کہا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]