مندرجات کا رخ کریں

نازی سونا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی نے جو سونا دوسرے ممالک کے بینکوں میں بھیجا وہ نازی سونا (انگریزی: Nazi Gold) کہلاتا ہے۔ اس میں وہ سونا بھی شامل تھا جو جرمنوں نے دوسرے ممالک کو فتح کر کے لوٹا تھا۔ جب جرمنی شکست سے دوچار ہوا تو اتحادی افواج نے جرمنوں کا سارا سونا لوٹ لیا۔

تھیلوں میں بھرا 250 ٹن سونا جسے جرمنی نے نمک کی کان میں چھپایا ہوا تھا۔
امریکی صدر آئزن ہاور لوٹی گئی تصویروں کا معائینہ کر رہا ہے۔

فریکفرٹ سے 85 میل کے فاصلے پر ایک نمک کی کان ہے جسے Merkers کی کان کہا جاتا ہے۔ جرمنی کو فتح کرنے کے بعد اتحادی افواج کو پتہ چلا کہ جرمنوں نے اپنا سونا یہاں نمک کی کان میں 2000 فٹ کی گہرائی میں چھپایا ہے۔ اتحادی افواج نے وہاں سے 250 ٹن سونا، قیمتی پینٹنگز، دوسرے ممالک کی کرنسی اور آرٹ کے بے شمار شاہکار بازیاب کیے، لیکن یہ آج تک معلوم نہ ہو سکا کہ پھر ان کا کیا بنا۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔