نل
نل (انگریزی: Tap) ایک ذریعہ ہے جس سے عمومًا پانی کی سربراہی کی جاتی ہے۔ کچھ سائنسی تجربوں میں تیار کردہ آلات میں نل کے ذریعے کچھ دیگر سیال مادے اور گیس بھی جاری ہوتے ہیں۔
نل بہ طور پانی کی سربراہی کا ذریعہ
[ترمیم]جدید دور میں نل ہر گھر، دفتر یا کوئی اور انسانوں کے زیر استعمال عمارت کا حصہ ہے۔ بڑے بڑے شہروں میں پانی وہاں کے خود کے آبی ذخیرے میں پہلے سے موجود ہوتا ہے یا دریاؤں اور ڈیموں سے بہ کر آتا ہے یا بارش سے جمع ہوتا ہے۔ اس ذخیرے کو مختلف محلہ جات یا علاقہ جات میں آبی مراکز میں بھیجا جاتا ہے۔ ان مراکز ہے سربراہی کے علاقوں کی تقسیم ہوتی ہے اور جہاں جس تقسیم کے قریب کسی کا گھر ہوتا ہے، وہاں پانی سربراہ کیا جاتا ہے۔ یہ پانی عمارت تک پائپ سے پہنچتا ہے اور لوگ عمومًا نل سے پہنچتا ہے۔ نل کا آلہ اسی عوامی پانی کی سربراہی کے علاوہ اسی کو ٹینکوں میں جمع کرنے اور بعد میں استعمال کرنے کے کام آتا ہے۔ اکثر ٹینکوں کو راست یا بالواسطہ طور پر نل سے جوڑا جاتا ہے۔ اکثر گھروں میں پانی کو واٹر پیوری فائروں اور فلٹروں کے ذریعے صاف کیا جاتا ہے اور ان کے آگے لگے نل سے پیا جاتا ہے۔
لوگوں کے گھروں میں سرکاری نل یا عوامی سہولت سے جو پانی آتاہے نل میں جو پانی آتا ہے تو ہمیں پاک دکھائی دیتا ہے اور وہ عمومًا لمبے فاصلے کے باوجود غلاظت سے پاک ہوتا ہے[1]، جو ان پائپوں کی وجہ سے ہوتا ہے جو عمدہ کوالٹی سے بنے ہوتے ہیں۔
دیگر استعمالات
[ترمیم]صنعتی اور کیمیاوی تجربوں میں نل کا استعمال دیگر چیزوں کے لیے بھی ہوتا ہے۔ مثلًا اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ رس (جوس) یا کول ڈرنک بنانے والی کمپنیاں کئی ذخیروں کی شکل میں ان رسوں کو بند کرتے ہیں اور پھر ان رسوں کو بوتلوں میں بند کرتے ہیں۔ کمیاوی تجربے میں سیال مادے یا گیس حسب ضرورت نل سے جاری ہوتے ہیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "عبادات - طہارت"۔ 23 جنوری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 دسمبر 2019