مندرجات کا رخ کریں

ٹیرف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Tariff

حکومت کی طرف سے مختلف درآمدی اشیا پر عائد کردہ محاصل کی فہرست یا گوشوارہ شروع میں درآمدی محاصل محض آمدنی کی خاطر ہی عائد کیے جاتے تھے مگر بعد میں یہ ملکی صنعت و حرفت کی فروغ میں بہت ممد ثابت ہوئے۔ کیونکہ ان کی وجہ سے غیر ملکی مال کی درآمد میں کمی ہو گئی۔ اور ملکی صنعت کو مقابلہ بازی سے تحفظ حاصل ہو گیا۔ خصوصاً صنعتی طور پر پسماندہ ممالک تو ملکی صنعتوں کے فروغ کے لیے بہت زیادہ شرح پر یہ محاصل عائد کر دیتے ہیں تاکہ غیر ملکی مال بہت کم مقدار میں آسکے اور ملکی صنعت ترقی کر سکے۔

ان محاصل کے مخالفین اس خیال کے حامی ہیں کہ آزادانہ تجارت جو ان محاصل سے پاک ہو، اس امر کی ضمانت دے سکتی ہے کہ ہر ملک وہی مال تیار کرے گا جس کے لیے وہ زیادہ سے زیادہ موزوں ہے۔ نیز ملکی باشندوں کو مناسب قیمت پر مطلوبہ شے مل سکے گی۔ ورنہ درآمدی محاصل کی صورت میں ملکی خریداروں ہی کو بالواسطہ طور پر زیر بار ہونا پڑتا ہے۔