مندرجات کا رخ کریں

کلاب بن مرہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کلاب رسول اللہ کے چھٹی پشت پر جد امجد ہیں۔ آپ پر رسول اللہ کے والد اور والدہ دونوں کا سلسلہ نسب مل جاتا ہے۔

کلاب بن مرہ
معلومات شخصیت
پیدائش 30 نومبر 373ء (1651 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ فاطمہ بنت سعد
اولاد قصی بن کلاب [1]،  زہرہ بن کلاب   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد مرہ بن کعب
والدہ ہند بنت سریر بن ثعبلہ

تعارف

[ترمیم]

آپ کا نام حکیم کنیت ابو زہرہ اور لقب کلاب تھا۔ کلاب کے معنی کاٹنے والا درندہ کے ہیں۔ کلاب آپ کا لقب تھا کیونکہ آپ کتوں سے شکار کے بہت شوقین تھے۔ آپ کے والد کا نام مرہ بن کعب اور والدہ کا نام ہند بنت سریر بن ثعبلہ تھا۔ [2]

آپ کا سلسلہ نسب کچھ یوں ہے کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان

مرہ رسول اللہ کے چھٹی پشت پر جد امجد ہیں۔ آپ تک رسول اللہ کا شجرہ نسب کچھ یوں ہے۔ محمد ﷺ بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ھاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب [3]

سیرت

[ترمیم]

مرہ بن کعب کی اولاد میں سے کلاب کو خصوصی امتیاز اور تفوق حاصل تھا۔ آپ شان و شوکت اور عظمت والے بزرگ تھے۔ آپ کے بارے میں شیخ ابوالعباس عبد اللہ فرماتے ہیں

  • اور کلاب بزرگی کی ایسی چوٹی پر پہنچے کہ اس سے ہر نزدیک و دور والا شخص قاصر رہا۔ [4]

کلاب کے سسر سعد بن سیل نے سب سے پہلے تلواروں پر سونا اور چاندی چڑھایا۔ اس نے دو تلواریں آپ کو تحفہ میں بھجیں۔ آپ نے وہ آراستہ تلواریں خانہ کعبہ کے خزانے میں میں رکھ دیا۔ اس طرح سب سے پہلے آپ نے آراستہ تلواریں بیت اللہ شریف کے لیے وقف کی۔ [5] عربی مہینوں کے موجودہ ںام سب سے پہلے کلاب بن مرہ نے ہی تجویز کیے تھے۔ [6]

اولاد

[ترمیم]

کلاب بن مرہ نے بنو ازد کے خاندان بنو جفنہ سے تعلق رکھنے والے سعد بن سیل کی بیٹی فاطمہ سے نکاح کیا تھا۔ آپ کی اولاد میں دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی۔

  1. قصی
  2. زہرہ
  3. نعم بنت کلاب

رسول اللہ کی والدہ ماجدہ جناب زہرہ کی نسل میں سے ہیں۔ [7] جناب بی بی آمنہ کا سلسلہ نسب آمنہ بنت وہب بن عبدمناف بن زہرہ بن کلاب تھا۔ کلاب پر رسول اللہ کے والد ماجد اور والدہ محترمہ کا سلسلہ نسب مل جاتا ہے۔ [8]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. https://www.wikitree.com/wiki/Ibn_Murrah-1 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 جون 2019
  2. سیرت انسائیکلو پیڈیا تصنیف و تالیف حافظ محمد ابراہیم طاہر گیلانی، حافظ عبد اللہ ناصر مدنی اور حافظ محمد عثمان یوسف جلد دوم صفحہ 51
  3. ضیاء النبی مولف پیر محمد کرم شاہ جلد اول صفحہ 399
  4. محمد رسول اللہ ﷺ کے آباؤاجداد کا تذکرہ مولف ڈاکٹر محمود الحسن عارف صفحہ 212 اور 213
  5. حضور کے آباؤاجداد مولف علامہ یونس مبین صفحہ 161 اور 162
  6. نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عزیز و اقارب مولف ڈاکٹر اشتیاق احمد ، محمد اشرف شریف صفحہ 29
  7. محمد رسول اللہ ﷺ کے آباؤاجداد کا تذکرہ مولف ڈاکٹر محمود الحسن عارف صفحہ 212 اور 213
  8. خاندان مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مولف سید محمد سعید الحسن شاہ صفحہ 72 اور 73

نسب نامہ

[ترمیم]

کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فھر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان
(عربی میں : كلاب بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك بن النضر بن كنانة بن خزيمة بن مدركة بن الياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان )

خاندان

[ترمیم]

محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا شجرہ ان تک یوں پہنچتا ہے
محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ھاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب
(عربی میں : محمد بن عبد الله بن عبد المطلب بن هاشم بن عبد مناف بن قصي بن كلاب بن مرة )

کلاب بن مرہفاطمہ بنت سعد
زہیرہ بن کلاب
(بنو زہرہ کا جد امجد)
پر نانا
قصی بن کلاب
پر دادا
حبہ بنت ہلیل
پر دادی
`عبد مناف بن زہیرہ
پر نانا
`عبد مناف بن قصی
پر دادا
عاتکہ بنت مرہ
پر دادی
وہب بن عبد مناف
نانا
ہاشم بن عبد مناف
(بنو ہاشم کا جد امجد)
پر دادا
سلمی بنت عمرو
پر دادی
فاطمہ بنت عمرو
دادی
`عبد المطلب
دادا
ہالہ بنت وہب
سوتیلی دادی
آمنہ بنت وہب
ماں
عبد اللہ بن عبد المطلب
باپ
زبیر بن عبد المطلب
چچا
حارث بن عبد المطلب
سوتیلا چچا
حمزہ بن عبد المطلب
سوتیلا چچا
ثوبیہ
پہلی دایہ
حلیمہ سعدیہ
دوسری دایہ
ابو طالب بن عبد المطلب
چچا
عباس بن عبد المطلب
سوتیلا چچا
ابولہب
سوتیلا چچا
6 دوسرے بیٹے
اور 6 بیٹیاں
محمدخدیجہ بنت خویلد
پہلی بیوی
عبد اللہ بن عباس
چچا زاد بھائی
فاطمہ زہرا
بیٹی
علی بن ابی طالب
چچا زاد بھائی اور داماد
شجرہ نسب، اولاد
قاسم بن محمد
بیٹا
عبد اللہ بن محمد
بیٹا
زینب بنت محمد
بیٹی
رقیہ بنت محمد
بیٹی
عثمان بن عفان
داماد
شجرہ نسب
ام کلثوم بنت محمد
بیٹی
زید بن حارثہ
لے پالک
علی ابن زینب
نواسہ
امامہ بنت زینب
نواسی
`عبد اللہ بن عثمان
نواسہ
ریحانہ بنت زید
(شادی متنازع ہے)
اسامہ بن زید
لے پالک بیٹے کا بیٹا
محسن بن علی
نواسہ
حسن ابن علی
نواسہ
حسین ابن علی
نواسہ
شجرہ نسب
ام کلثوم بنت علی
نواسی
زینب بنت علی
نواسی
صفیہ بنت حیی بن اخطب
دسویں / گیارہویں بیوی*
ابوبکر صدیق
سُسر
شجرۂ نسب ابوبکر صدیق
سودہ بنت زمعہ
دوسری / تیسری بیوی*
عمر بن خطاب
سُسر
شجرۂ نسب عمر بن خطاب
ہند بنت ابی امیہ
چھٹی بیوی
جویریہ بنت حارث
آٹھویں بیوی
میمونہ بنت حارث
گیارہویں/ بارہویں بیوی*
عائشہ بنت ابی بکر
دوسری / تیسری بیوی*
شجرۂ نسب ابوبکر صدیق
زینب بنت خزیمہ
پانچویں بیوی
حفصہ بنت عمر
چوتھی بیوی
زینب بنت جحش
ساتویں بیوی
ام حبیبہ رملہ بنت ابوسفیان
نویں بیوی
ماریہ قبطیہ
ابراہیم ابن محمد
بیٹا

|}

  • براہ راست خاندان میں شامل اہل بیت کا خط بڑا کر کے واضح کیا گیا ہے۔
  • * کا مطلب ہے کہ شادی کی ترتیب میں فرق ہو سکتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]