مندرجات کا رخ کریں

کلنگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بادشاہ اشوک کے تیرہویں ریکارڈ کے مطابق اس نے اپنی تاجپوشی کے آٹھ سال کے بعد كلنگ کی تاریخی جنگ لڑی۔ كلنگ فتح اس کی آخری فتح تھی۔ یہ جنگ 262-261 ق م میں لڑی گئی تھی

وجہ

[ترمیم]
  • كلنگ کے علاقہ کو فتح کر کے اشوک اپنی سلطنت کی توسیع کرنا چاہتا تھا۔
  • جغرافیائی نقطہ نظرسے دیکھا جائے تو كلنگ بہت اہم علاقہ تھا۔ سمندر ی راستوں سے جنوبی بھارت کو جانے والے راستے پر كلنگ کا قابو تھا۔
  • یہاں سے جنوب مشرقی ممالک سے آسانی سے تعلق اختیار کیا جا سکتا تھا۔

نتائج

[ترمیم]
  • موریہ سلطنت کی توسیع ہوئی۔ اور سلطنت کا دار الحکومت توشالی بنائی گئی۔
  • اشوک کی سلطنت کی توسیع کی پالیسی کا خاتمہ کر دیا۔
  • اشوک کی زندگی پر بہت گہرا اثر ڈالا۔
  • اشوک بدھ مت کا پیروکار بن گیا۔ اس نے بدھ مت کی تبلیغ بھی کی۔
  • اشوک نے اپنے خزانے کو قوم کی فلاح و بہبودی کے لیے کھول دیا
  • اشوک نے 'دھمم' قائم کیا۔
  • اشوک نے دوسرے ممالک سے دوستانہ تعلق بنائے۔
  • كلنگ جنگ موریہ سلطنت کے زوال کا سبب بنا۔