مندرجات کا رخ کریں

کور گرل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
1957ء میں آڈ گرل آؤٹ رسالے کا کور جس میں دو لڑکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ان میں سے ایک لڑکی یا تو آزردہ ہے یا تھکی ہوئی ہے، جب کہ دوسری لڑکی اس کی کمر دباتے ہوئے ہمت باندھ رہی ہے۔

کَوَر گَرْل (انگریزی: Cover girl) اس عورت کو کہا جاتا ہے جس کی تصویر کسی رسالے کے شروع میں چھپے۔ وہ ممکن ہے کہ کوئی خاتون ماڈل ہو، مشہور شخصیت یا تفریحی دنیا سے جڑی شخصیت ہو۔ عمومًا جس خاتون کی تصویر چھپی ہوتی ہے، اس کی مزید تصاویر اور نیز اس سے جڑی مزید معلومات رسالے کے اندر شائع ہوتے ہیں۔ اس اصطلاح کا اولین استعمال انگریزی میں 1899ء سے ہوا۔ جہاں خواتین سے متعلق اصطلاح بہت عام اور زیادہ رائج ہے، وہیں مردوں سے متعلق اصطلاح نسبتًا کم مقبول ہے، جسے کور بوائے کہا جاتا ہے۔

کور گرل کی اقسام

[ترمیم]

کچھ رسالوں کے کور پر مشاہیر خواتین مختلف انداز میں تصاویر شائع کرواتی ہیں۔ ان میں یہ خواتین کھڑی، بیٹھی، لیٹی، ورزشی انداز میں یا پھر کوئی اور انداز شامل ہو سکتا ہے۔ ٹینس سے جڑی خاتون کا ٹینس ہی میں کور گرل پوز دینا ایک پیشہ ورانہ چھاپ کی عکاسی کرتاہے۔ جب کہ ٹینس کی خاتون کا باغبانی کرتے ہوئے، اخبار یا ناول پڑھتے ہوئے پوز دینا خود کی نجی دنیا کی جھلک دنیا کو فراہم کرنا ہے۔

کچھ مشاہیر کو کور گرل بننا کسی مقصد کو آگے کرنا ہے۔ مثلًا پیٹا کے لیے کئی خواتین بنا کپڑوں کے صرف اپنے جلد میں تصویریں کھنچوا چکی ہیں۔ ان میں ساشا گرے، پورٹیا ڈی راسی، ملے سائرس، لیام ہینسورتھ اور کئی دوسرے شامل ہیں۔ ہر ایسی تصویر کے ساتھ یہ کیپشن ہوتا ہے[1]:

I'd rather go naked than wear fur

یعنی

میں جانور کے چمڑے سے بنے فر کی بجائے برہنہ رہنا پسند کروں گی۔


کچھ رسالوں میں غیر معروف خواتین کو کور گرل کے طور پر پیش کی جاتی ہیں۔ اس کا مقصد کسی مخصوص موضوع کو اجاگر کرنا ہے۔ مثلًا خواتین کی صحت، خواتین کی با اختیاری، سماجی مسائل، بچوں کی پرورش، وغیرہ۔

غیر معروف خواتین بھی کسی خاص مقصد کے لیے کور گرل بننے تیار ہو سکتی ہیں۔ ملیالم زبان کے رسالہ گریہا لکشمی کے 2018ء کے ایک شمارے کے کور پر ایک سابقہ ایئر ہوسٹس گیلو جوزف نے ایک بچے کو دودھ پلانے کی ماڈلنگ کی اور اس دوران اس نے اپنے پستانوں کو نہیں چھپایا۔ اس کا مقصد کیرلا ریاست میں برسر عام رضاعت کو فروغ دینا اور سب کے سامنے دودھ پلانے میں جڑی برائی کو دور کرنا تھا۔[2]

کچھ خواتین کا رسائل کے لیے کور گرل بننا صرف تفریح کو فروغ دینے کے لیے ہوتا ہے۔ فیشن سے جڑے رسائل میں خواتین رجھانے والے انداز میں، کم ملبوس، نیم برہنہ یا بعض حالات میں مکمل طور پر برہنہ پیش ہوتی ہیں۔[3] ایسے رسائل عام طور سے مخصوص قارئین پر مرکوز ہوتی ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Hollywood Celebrities Who Went Bare For PETA Ad Campaigns!-Joanna Krupa"۔ www.filmibeat.com۔ 9 نومبر، 2015 
  2. "Celebrate All Criticism: Model Post Complaint Against Breastfeeding Magazine Cover"۔ News18 
  3. Eric Adams، Michael Gillette (16 مئی، 2011)۔ "My Wife on a Pedestal"۔ Men's Health