مندرجات کا رخ کریں

یوگنڈا میں اسلام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
افریقی صحرائے صحارا کے ممالک کی سب سے بڑی یوگنڈا قومی مسجد.

یوگنڈا مسلمان ملک نہیں ہے۔ تاہم وہاں پر مسلمانوں کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہے جو کل آبادی کا 27 سے 30 فی صد ہیں۔

نماز و روزہ کے یکساں اوقات

[ترمیم]

یوگنڈا کے مسلمان ہرسال ایک ہی وقت میں روزہ رکھتے اور افطار کرتے ہیں۔ اسی طرح ان کی نمازوں کے اوقات بھی تبدیل نہیں ہوتے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یوگنڈا خط استوا پر واقع ہے جہاں سال بھر کے تمام مہینوں میں دن اور رات کے اوقات میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ موسموں کی تبدیلی بھی اوقات کی تبدیلی پر اثرا انداز نہیں ہوتی۔ جغرافیائی پہلو جو یہاں اثر انداز ہے وہ یہ ہے کہ جیسے جیسے انسان قطب شمالی کی طرف رواں ہوتا جائے گا، دن بڑا اور رات مختصر ہوتی جائے گی۔ اس کے برعکس قطب جنوبی کی جانب سفر کرنے سے دن چھوٹا اور رات طویل ہوتی جاتی ہے۔

موسموں کی تبدیلی

[ترمیم]

یوگنڈا میں سال کے چاروں موسم بھی تبدیل ہوتے جاتے ہیں۔ یوگنڈامیں اسلام کی آمد کے بعد سے اب تک روزے کا وقت تبدیل نہیں ہوا۔ دخول اسلام کے بعد اب تک ہر سال وہاں کے مسلمان 12 گھنٹے کا روزہ رکھتے ہیں ۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔