23 اپریل
Appearance
21 اپریل | 22 اپریل | 23 اپریل | 24 اپریل | 25 اپریل |
واقعات
[ترمیم]- 1014ء - جنگ کلانٹارف میں برائن بورو کی فوج نے وائکنگز کو ہرا دیا۔
- 1533ء چرچ آف انگلینڈ نے کیتھرین آف آراگون اور شاہ ہنری ہشتم کی شادی کالعدم قرار دے دی[1]
- 1660ء - پولینڈ اور سویڈن کے درمیان معاہدہ اولیوا۔
- 1661ء - چارلز دوم برطانیہ کے بادشاہ بن گئے۔
- 1940ء - مسیسپی کے نچز کے ایک ڈانس ہال میں تال کلب میں آگ لگنے سے 198 افراد ہلاک ہو گئے۔
- 1948ء عرب اسرائیل جنگ:فلسطین نے حیفہ شہر پر قبضہ کر لیا[1]
- 1959ء کیوبا نے پناما پر حملہ کیا۔
- 1968ء سلطنت متحدہ برطانیہ میں نئے اعشاری سکوں کا نفاذ
- 1971ء ویتنام جنگ کے خلاف دو لاکھ افراد نے واشنگٹن میں احتجاجی مارچ کیا۔[1]
- 1971ء - بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ: مشرقی پاکستان (اب بنگلہ دیش) کے جاٹھی بھنگا علاقے میں پاکستانی فوج اور رضاکاروں نے تقریباً 3,000 ہندو ہجرت کرنے والوں کا قتل عام کیا۔
- 1984ء ایڈز کا باعث بننے والا مہلک ایچ آئی وی وائرس دریافت ہوا
- 1990ء جہانگیر خان نے مسلسل نویں مرتبہ برٹش اوپن اسکوائش چمپئن شپ جیتی[1]
- 1990ء نمیبیا، اقوام متحدہ میں شامل ہونے والا ایک سو ساٹھواں اور دولت مشترکہ میں شامل ہونے والا پچاسواں ملک بنا[1]
- 1993ء - اقوام متحدہ کے ذیر نگرانی رائے شماری میں ارٹریئنوں نے حبشہ سے آزادی کا اظہار کیا۔
- 2005ء - پہلی یوٹیوب ویڈیو، جس کا عنوان "می ایٹ دا زو" تھا، شریک بانی جاوید کریم نے شائع کی۔[1]
- 2006ء القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن نے عیسائیوں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا[1]
- 2007ء امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اسٹیریو اسپیس کرافٹ سے حاصل شدہ سورج کی پہلی تھری ڈی تصاویر جاری کیں [1]
- 2013ء - عراق کے شہر حویجہ میں تشدد پھوٹ پڑنے سے کم از کم 28 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ولادت
[ترمیم]- 1185ء - الفونسو دوم، پرتگال کے بادشاہ
- 1564ء - ولیم شیکسپیئر، برطانوی ادیب
- 1676ء - فریڈرک اول، سویڈن کا بادشاہ
- 1791ء - جیمز بیوکینن، امریکا کا پندرھواں صدر
- 1823ء - عبد الماجد، عثمانی خلیفہ
- 1858ء- میکس پلانک، نوبل انعام یافتہ جرمن ماہر طبیعیات اور کوانٹم نظریے کے خالق[1]
- 1867ء - جوہانس فائبگر، ڈنمارک کے ایک جراثمیات کے معلم ،سائنس دان اور طبیب
- 1897ء - لسٹر پیرسن، کینیڈین سیاست دان، سفارت کار، سیاست دان اور کینیڈا کے 14ویں وزیر اعظم
- 1908ء - ولادیسلاو تُورووِچ، پولش پاکستانی ہوا باز، فوجی سائنس دان اور ایروناٹیکل انجینئر
- 1968ء - سویرا گھوش، بھارتی جج
- 1933ء - رضی اختر شوق، پاکستانی اردو زبان کے نامور شاعر و ڈراما نگار
- 1937ء - بیری شیپرڈ، آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی
- 1979ء - جشنو راگھون، بھارتی اداکار
- جوانا کروپا، امریکی ماڈل اور اداکارہ
- 1995ء - جیجی حدید، امریکی فیشن ماڈل
وفات
[ترمیم]- 1014ء - برائن بورو، آئرلینڈ کا بادشاہ
- 1124ء - ایلکزینڈر اول، اسکاٹ لینڈ کا بادشاہ
- 1616ء - ولیم شیکسپیئر، برطانوی ادیب
- 1616ء - میگیہ سروینٹیس، ہسپانوی ادیب
- 1850ء - ولیم ورڈزورتھ، انگریزی شاعر
- 1951ء - چارلز ڈاز، امریکی بینکار، سیاست دان اور امریکا کے نائب صدر
- 1998ء امریکی انسانی حقوق کے رہنما مارٹن لوتھر کنگ کا قاتل جیمز ارل رائے[1]
- 1992ء - ستیہ جیت رائے، اکیڈمی ایوارڈ یافتہ بھارتی ہدایت کار اور فلم ساز [1]
- 2002ء – تاج سعید، پاکستانی اردو زبان کے ممتاز نقاد، شاعر، صحافی اور مترجم
- 2007ء - بورس یلسن، روس کے صدر
- 2013ء - طالبان کے بانی ملا عمر کی وفات بوجہ مرض سل۔ (پ 1960ء)
- شمشاد بیگم، بھارت گلوکارہ
- 2018ء - ویرا ہنگورانی، بھارتی ماہر امراض نسواں، پرسوتی ماہر اور طبی مصنفہ
تعطیلات و تہوار
[ترمیم]- 1995ء یونسیکو نے تئیس اپریل کو کتاب کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا یہ دن انگریز ڈراما نگار ولیم شیکسپیئر اور ہسپانوی ادیب سروانٹس سے منسوب ہے جن کا انتقال تئیس اپریل سولہ سوسولہ کو ہوا[1]