• KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:33am Sunrise 5:56am
  • KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:33am Sunrise 5:56am

لاہور میں اس وقت ہو کا عالم ہے، جلسے میں صرف 3 ہزار لوگ موجود ہیں، عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

شائع September 21, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ مریم نواز کی ہدایت ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسہ اجازت کرنے کی کھلی اجازت ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائے گی ، اگر امن و امان خراب کرنےکی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں سےنمٹا جائےگاجب کہ پنجاب سے پی ٹی آئی کا خاتمہ ہوگیا ہے، جلسےمیں صرف 3000 لوگ موجود ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسہ اجازت کرنے کی کھلی اجازت ہے، البتہ لوگ انہوں نے خود لانے ہیں لاہور یا کسی اور جگہ پر کنٹینر ز لگاکر کوئی سڑک بند نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائے گی اور امن و امان خراب کیا گیا تو انتظامیہ حرکت میں آئے گی، عمران خان کے الفاظ ’ڈو اور ڈائی ’ برداشت نہیں کریں گے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے، 9 مئی کے اشتہاریوں اور امن خراب کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی، خیبرپختونخوا سے ڈنڈا فورس لانے والے علی امین گنڈا پور یاد رکھیں سب سے اچھا ڈنڈا پنجاب پولیس کا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور لاہور آ رہے ہیں کیا بہتر سیاسی ماحول کے لیے مریم نواز ان سے ملاقات کرسکتی ہیں؟

انہوں نے جواب دیا کہ وہ لاہور آ رہے ہیں یہ ہی کافی نہیں، وہ آئیں اور معافی بھی مانگیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جلسوں سے باہر نہیں آ سکتے، وہ 190 ملین اور توشہ خانہ پر این آر او مانگنا چاہتے ہیں لیکن انہیں نہیں ملے گا۔

’جن مجاہدین نے عمران خان کو رہا کروانا تھا، ایک سورماراستے میں ہے‘

بعد ازاں صوبائی وزیر صحت عمران نذیر کے ہمراہ ایک اور نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اتنا سکون تو میں نے کبھی نہیں، دیکھا جتنا آج ہے، لاہور میں اس وقت ہو کا عالم ہے، لوگوں نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے، جلسے کےحالات کمزور ہیں، پورے پنجاب سے صرف 3000لوگ جلسے میں پہنچے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علی گنڈاپور کا انتظارہے کہ وہ آئیں اور جلسہ بچائیں، جلسےکے لیے دیگر صوبوں سے لوگ لاہور بلائےگئےتھے، وزیراعلی کے پی کو اپنے صوبے سے کوئی لیندا دینا نہیں ہے،

عظمی بخاری نے دعویٰ کیا کہ زرتاج گل کےساتھ 100 سے150 لوگ آئییں ہیں، لاہور سے اب تک 1500 سے 1600 لوگ آئیں ہیں، سوگودھا سے صرف 263 لوگ آئیں ہیں، جن مجاہدین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کروانا تھا، ایک سورماراستے میں ہے، علی امین گنڈا پور کے پی کی سرکاری مشینری کے ساتھ آرہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا جو بندہ کے پی سےآرہا ہےاس کےلیے دعا کہ اللہ ان کےحال پر رحم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کا دورہ کرکے آئی ہوں کہیں کوئی رکاوٹ نہیں، پی ٹی آئی پنجاب کے لیڈروں کی رپورٹ کارڈ لائی ہوں، عالیہ حمزہ کو جسلے کا بہت شوق تھا وہ 150لوگ لیکر آئیں، لطیف کھوسہ 20سے 25لوگ لیکر جلسہ گاہ آئے ہیں، گرجرانوالہ سے 65سے 85لوگ جلسے میں آئے ہیں۔

’علی امین گنڈا پور آؤ اور جلسہ کی عزت کو بچاؤ‘

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ دعویٰ کرتے ہیں لاہور بانی تحریک انصاف کا گڑھ ہے، ملتان سے 117سے 115لوگ جلسے میں آئے ہیں، فیصل آباد سے 63سے 77لوگ جلسے میں آئے ہیں، ساہیوال سے 26سے 32لوگ جلسے میں آئے ہیں، جلسے کیلئے تمام صوبوں سے لوگ لاہور بلوائے گئے تھے، جلسے کیلئے تمام صوبوں سے لوگ لاہور بلوائے گئے تھے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ موٹروے اپنی مینجمنٹ کے ساتھ چلتی ہے، جو دہشت گردوں کے روپ میں جلسہ میں آنا چاہتے ہیں تو کیا اجازت دیدیں، موٹروے روٹس بند ہونا معمول کی بات ہے، ہم چاہتے ہیں خیبر پختونخوا کے لوگ لاہور کی ترقی دیکھیں، دعا ہے ایسی ترقی انہیں بھی ملے، علی امین گنڈا پور آؤ اور جلسہ کی عزت کو بچاؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اگر جلسہ میں آئے گا مقدمہ میں مطلوب ہے تو کیا آنے دیں، حماد اظہر کیوں چوہوں کی طرح بھاگ رہا ہے، علی امین گنڈاپور کے ساتھ 3 ہزار لوگ موجود ہیں، گاڑیوں میں اسلحہ موجود ہے، پشاور انٹر چینج سے کرینیں ہٹانے کے لیے ریسکیو گاڑیوں کو استعمال کیا جارہا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 ستمبر 2024
کارٹون : 20 ستمبر 2024