مندرجات کا رخ کریں

آتش زدگی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آتش زدگی کا ایک منظر

آتش زدگی کا مطلب ایسا نقصان جو آگ کے لگنے سے ہوا ہو، نقصان جانی بھی ہو سکتا ہے اور مالی بھی، ماحولیاتی بھی اور حیاتیاتی بھی۔ آتش زدگی حادثاتی بھی ہو سکتی ہے اور جان بوجھ (آتش زنی) کر بھی کی جا سکتی ہے۔ آتش زنی کے مقاصد میں تخریب کاری، افراتفری پھیلانا وغیرہ شامل ہے اور آتش زنی کا ایک سبب آتش مانیا بھی ہو سکتا ہے۔ آتش زدگی کے دوران عمارات، جائیدادیں وغیرہ آگ سے جل کر خاکستر ہوجاتی ہیں۔ بعض اوقات آتش زدگی سے آتشی طوفان بھی پیدا ہوتے ہیں، جس میں آتش زدگی کے مرکز سے انتہائی شدید آگ کی لپٹیں اُٹھتی ہیں، جس کے نتیجے میں ہوا کا دباؤ پیدا ہوتا ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے ہر چیز کو آگ اپنی طرف کھینچ رہی ہو، اس طریقے سے آگ کو آکسیجن مئیسر آتی ہے، جس سے اس کی شدت و حدت اور بڑھتی ہے۔

وضاحت

[ترمیم]
  1. تباہ کن آگ، جو عموماً بڑے رقبے یا بڑے پیمانے پر ہوتی ہے۔[1]
  2. انتہائی شدید نوعیت کی آگ، جس پر قابو نہ پایا جاسکے۔[2]
  3. ہلاکت خیز آگ۔[3]
  4. طوفانی آگ[4]

آتش زدگی کے معروف واقعات

[ترمیم]

متعلقہ مضامین

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ڈکشنری ڈاٹ کام غیر اختصاری لغت (v 1.1) Based on the Random House Unabridged Dictionary, © Random House, Inc. 2006.
  2. لفظی جال® 3.0, © 2006 ناشر جامعہء پرنسٹن
  3. مریم ویبسٹرز لغت
  4. کیمبرج لغت برائے پیش قدمان