اردو تحریک
Appearance
اردو تحریک اردو زبان کو بین الاقوامی زبان بنانے کی کوشش کرنے والی ایک معاشرتی سیاسی تنظیم تھی۔ اس کی کوشش تھی کہ برطانوی ہندوستان میں اردو زبان کو برصغیر میں مسلمانوں کی ثقافتی اور سیاسی زبان قرار دیا جائے۔ یہ تنظیم سر سید احمد خان کی تنظیم تحریک علی گڑھ کی سرپرستی میں چل رہی تھی اور تحریک پاکستان اور آل انڈیا مسلم لیگ سے متاثر ہو کر بنائی گئی تھی۔