مندرجات کا رخ کریں

اکال تخت

متناسقات: 31°37′14″N 74°52′31″E / 31.62056°N 74.87528°E / 31.62056; 74.87528
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اکال تخت
The Akal Takht
ਅਕਾਲ ਤਖ਼ਤ ਸਾਹਿਬ
اکال تخت صاحب
عمومی معلومات
معماری طرزسکھ فن تعمیر
ملکبھارت
تکمیلسترہویں صدی

اکال تخت (Akal Takht) (پنجابی: ਅਕਾਲ ਤਖ਼ਤ‎) لفظی معنی: ابدی تخت [1] سکھوں كى پانچ تختوں میں سے ایک ہے۔ یہ ہرمندر صاحب (گولڈن ٹیمپل) کمپلیکس امرتسر، پنجاب، بھارت میں واقع ہے اور نئی دہلی کے شمال مغرب میں تقریبا 290 میل (470 کلومیٹر) کے فاصلے پر واقع ہے۔

اکال تخت پانچ تختوں میں سب سے پہلا تخت ہے۔ اسےسکھوں کے چھٹے گرو گرو ہرگوبند [1] نے انصاف اور دنیاوی مسائل پر غور کرنے کے لیے تعمیر کروایا۔ یہ خالصہ کی دنیاوی اتھارٹی کی اعلی ترین نشست ہے اور جتھے دار سکھوں کے اعلیٰ ترین ترجمان کا مقام ہے۔ موجودہ جتھے دار سنگھ صاحب گیانی گربچن سنگھ خالصہ ہیں۔

تاریخ

[ترمیم]
اکال تخت

گرو رام داس نے سب سے پہلے ہرمندر صاحب کے نزدیک بیٹھنے کے لیے مٹی کا ایک چبوترا بنوایا۔ اس کے بعد گرو ارجن دیو نے اسی مقام پر ایک کچی کوٹھری بنوا سی جسے سکھ کوٹھا صاحب کہتے ہیں۔ ایک خاص بات یہ ہے کہ ہرمندر صاحب کی بنیاد مسلمان صوفی میاں میر نے رکھی۔ جبکہ اکال تخت کی بنیاد بابا بڈھا جی، بھئی گرداس جی اور گرو ہرگوبند صاحب جی نے رکھی۔ سب سے پہلے گرو ہرگوبند اس تخت پر بیٹھے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ اکال تخت پر بار بار حملے ہوِئے۔

اٹھارویں صدی میں احمد شاہ ابدالی نے اکال تخت اور ہرمندر صاحب پر کئی حملے کیے۔[1] ہری سنگھ نلوہ جس کہ راجہ رنجیت سنگھ کا ایک جنرل تھا اس کی سونے تزین کی۔[2] 4 جون، 1984ء میں آپریشن بلیو سٹار کے تحت اکال تخت اور ہرمندر صاحب کو بہت نقصان پہنچا۔

آپریشن بلیو سٹار

[ترمیم]

1984ء میں بھارتی فوج کا اپنے ہی ملک میں امرتسر شہر میں واقع ہرمندر صاحب پر کیا جانے والا آپریشن۔ یہ آپریشر اس وقت کی بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے حکم سے 3 سے 8 جون تک ہوا۔[3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ Fahlbusch E. (ed.) "The encyclopedia of Christianity." Eerdmans, Grand Rapids, Michigan, 2008. ISBN 978-0-8028-2417-2
  2. Sohan Lal Suri. 19th century. Umdat-ut-tawarikh, Daftar III, Part 2, trans. V.S. Suri, (1961) 2002, Amritsar: Guru Nanak Dev University, f. 260
  3. http://www.rediff.com/news/2004/jun/03spec.htm Rediff.com. 6 June 1984. Retrieved 9 August 2009.

بیرونی روابط

[ترمیم]

31°37′14″N 74°52′31″E / 31.62056°N 74.87528°E / 31.62056; 74.87528