بپتسمہ
بپتسمہ یونانی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی اصطباغ یا غسل (Baptism) کے ہیں اور مسیحیوں کی ایک مذہبی رسم ہے جسے ازخود یسوع مسیح نے قائم کیا[1]۔ اِس رسم کے ذریعے نومولود یا غیر مسیحی آدمی کو مسیحیت میں داخل کیا جاتا ہے[2]۔ یہ رسم عموماً گرجوں میں ادا کی جاتی ہے۔ بعض گرجوں میں مسیحیوں کو اُس وقت بپتسمہ دیا جاتا ہے جب وہ جوان ہوجائیں۔
بپتسمہ کے طریقے
[ترمیم]بپتسمہ دینے کے تین طریقے ہیں جس میں نومولود یا غیر مسیحی شخص پرمقدس پانی چھڑک کریا اُنڈیل کر یا پانی کے حوض میں ڈُبکی لگوانے کے عمل سے مسیحیت میں باقاعدہ داخل کیا جاتاہے[3]۔ بپتسمہ دریا، سمندر یا چشمہ جیسی کسی بہتے ہوئے پانی کے ذریعے بھی کیا جاتا ہے[4]۔ دریائے اردن پر یسوع مسیح نے یوحنا اصطباغی سے بپتسمہ لیا [5]۔اور صعودِ آسمانی کے وقت اپنے حواریِن کو بھی بذریعہ باپ، بیٹے اورروح القدس کے نام میں بپتسمہ دینے اورانجیل کی منادی کا حکم صادِرفرمایا[1]۔عیدِ پنتکست پر یسوع مسیح کے شاگرد پطرس کے وعظ سے تین ہزار لوگ قائل ہوئے اور انھوں نے حوارینِ مسیح سے بپتسمہ لیا [6]۔یہاں سے مسیحی کلیسیاء کی ابتدا ہوئی[7]۔
کلیسیائی دستورات
[ترمیم]مسیحیت کے رومن کیتھولک اور پروٹسٹنٹ فرقے کے ذیلی گروہ، انگلیکانی ، اُسقفی ، لوتھری ، پریسبیٹری ، میتھوڈسٹ اور اس طرز کے بچوں اور بالغوں پر پانی کے چھڑکنے اور اُنڈیلنے جبکہ اِنجیلی ، بپتسماوی/اصطباغی ، خمسینی (پینتی کاسٹل) اور نعمتی صِرف بالغوں کو پانی کے حوض یا چلتے ہوئے پانی یعنی نہر یا دریا پر بپتسمہ دیتے ہیں۔
بپتسمہ بمطابق اہل اسلام
[ترمیم]مسلمانوں کے مطابق اصطباغ (the way something is colored) کا مطلب وہ مسلمان ہیں ۔ جو ہسپانیہ میں رہتے تھے اور جنھیں زبردستی مسیحی بنایا گیا ہو اور بنانے کی کوشش کی گئی ہو۔[8]
مزید دیکھیے
[ترمیم]ویکی ذخائر پر بپتسمہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
انگریزی ویکی لغت پر لفظ
بپتسمہ سے متعلق لغوی معنی موجود ہے۔ |