جنسی ہراسانی
جنسی ہراسانی سے مراد ملازمت یا رشتے داری یا کسی اور وجہ سے جس سے کہ کسی فرد کو دوسرے شخص پر بالادستی حاصل ہو، یوں ناجائز طور جنسی معاملوں میں پریشان کرے، تکلیف پہنچائے یا غیر رضاکارانہ طور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کرے۔ حالانکہ جنسی ہراسانی کے واقعات دفاتر، اسکول، کالج، ہاسٹل، یتیم خانوں، بیواؤں کے لیے خصوصی رہائشوں، حتی کہ گھروں وغیرہ پر بھی سامنے آئے ہیں، مگر ہراسانی کے سب سے زیادہ معاملے کام کی جگہ پر دیکھنے میں آئے ہیں۔ ان واقعات کی شکار کئی مرد اور خواتین ہو چکی ہیں اور آج بھی ہو رہی ہیں حالانکہ قوانین، عدالتی فیصلے اور خودان واقعات کے رونما ہونے سے روکنے کے لیے کئی ادارہ جاتی کوششیں کی گئی ہیں۔
جنسی ہراسانی کی شکلیں
[ترمیم]جنسی ہراسانی حسب ذیل شکلیں لے سکتی ہے:
- کوئی بھی غیر ضروری اور مشتعل کرنے والی جنسی پہل۔
- راست یا بالواسطہ طور پر جنسی کارگزاری کو ترقی یا آگے پڑھنے کے لیے ضروری بنانا۔
- جنسی طور پر نامناسب تبصرے کرنا۔
- واضح طور جنسی اعمال کو دیگر ملازمین کے سامنے لانا۔
- غیر ضروری چھونا۔
- یہ سجھانا کہ جنسی طور پر مشتعل کرنے والے کپڑوں کو کام کی جگہ پہن کرنا آنا ضروری ہے۔[1]
جنسی ہراسانی کے معاملوں پر تربیت
[ترمیم]چونکہ جنسی ہراسانی کے معاملے کام کی جگہ اکثر دیکھنے میں آئے ہیں، اس لیے کمپنیاں حسب ذیل تدابیر ان کے سد باب کے طور پر دنیا بھر میں اپنا رہی ہیں:
- خصوصی تعلیمی ویڈیوز کی اسکریننگ جن میں جنسی ہراسانی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔
- راست ملازمین سے گفتگو، شکایات کی سماعت اور یکسوئی کی کوشش۔[1]
- جنسی ہراسانی کی خصوصی جنسی ہراسانی اکائ (سیل) کا قیام۔[2][3][4]
- کام کی جگہ کا ضابطہ اخلاق (لباس، کپڑے، طور طریقے، وغیرہ) کا نفاذ جس سے جنسی ہراسانی نہ ہو۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ”Emerging Trends in Training & Development”, S Kathiresan & M Arul, International Journal of Marketing and Trade Policy, Volume 5, No.2, July-Dec 2013, ISSN 0975-6132 pp 99-116.
- ↑ "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 10 مارچ 2016 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 ستمبر 2015
- ↑ How to Implement a Sexual Harassment Complaints Cell | QuickBooks
- ↑ Workplace sexual harassment, from Volume 2, Issue 3, of Combat Law