جیت
Appearance
جیت (انگریزی: Victory) کا عمومًا اطلاق جنگ پر ہوا کرتا تھا، مگر جدید دور میں یہ کسی بھی مڈبھیڑ، فوجی سرکشی، فوجی مہم، کھیل کود یا کسی بھی آزمائشی اور کش مکش میں کامیابی پر ہوتا ہے، جیسا کہ کسی عدالتی مقدمے کا ایک فریق کی جانب سے جیتنا۔
انتخابی جیت
[ترمیم]جدید جمہوری دور میں حکومت سازی انتخابات میں سبقت کے ذریعے ہوتی ہے، جسے جیت کہتے ہیں۔ مثلًا بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں سال 2021ء میں آٹھ مرحلوں پر مشتمل میراتھن اسمبلی انتخابات ہوئے تھے۔ جس میں وہاں کی حکمران پارٹی ترنمول کانگریس نے تیسری مرتبہ جیت درج کر کے سب کو چونکا دیا تھا[1]، کیوں کہ کئی ماہرین اس کی توقع نہیں کر رہے تھے۔