خادم الحرمین الشریفین
خادم الحرمین الشریفین (Custodian of the Two Holy Mosques) (عربی: خادم الحرمين الشريفين) ایک صالح شاہی لقب ہے جسے بہت سے مسلم حکمرانوں نے استعمال کیا ہے بشمول ایوبی خاندان، مملوک سلاطین مصر، سلاطین عثمانی اور موجودہ دور کے شاہانِ سعودی عرب۔ خادم الحرمین شریفین کے معنی "دو مقدس حرم ( مسجد الحرام اور مسجد نبوی) کے خادم" کے ہیں۔
تاریخ
[ترمیم]تاریخی طور پر کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلی مرتبہ اس لقب کا استعمال صلاح الدین ایوبی کے لیے کیا گیا تھا۔[1] اس کے بعد مملوک حکمرانوں کو شکست دینے کے بعد عثمانیوں نے مکہ اور مدینہ فتح کیا تو سلطان سلیم اول نے یہ لقب اپنایا۔ سلیم اول کے بعد محمد وحید الدین (جو سلطنت عثمانیہ کے آخری سلطان تھے) تک تمام عثمانی سلطانوں کے لیے یہ لقب استعمال کیا گیا۔ سعودی عرب کے فرمانرواؤں میں سب سے پہلے شاہ فہد بن عبدالعزیز نے یہ لقب 1986ء میں اپنایا۔ اس سے پہلے سعودی بادشاہوں کے لیے صاحبِ جلال کا لفظ استعمال کیا جاتا تھا جسے شاہ فہد نے تبدیل کرا کر خادم الحرمین شریفین کر دیا۔ شاہ فہد کی وفات کے بعد شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز اور شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے بھی یہی لقب اپنایا۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Galal Fakkar (27 January 2015)۔ "Story behind the king's title"۔ Arab News (بزبان انگریزی)۔ Jeddah۔ 04 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2016