مندرجات کا رخ کریں

ضلع لسبیلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ضلع
نقشہ بلوچستان میں لسبیلہ
نقشہ بلوچستان میں لسبیلہ
ملکپاکستان
صوبہبلوچستان
ضلعی حیثیتجون 1954[1]
ہیڈکواٹراوتھل
حکومت
 • ڈپٹی کمشنرمجیب الرحمن
 • کمشنرمحمد ہاشم گلزئی
رقبہ
 • کل12,574 کلومیٹر2 (4,855 میل مربع)
آبادی (2005 تخمینہ)
 • کل312,917
 • کثافت29.02/کلومیٹر2 (75.2/میل مربع)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
تحصیلیں9
ویب سائٹسرکاری ویب گاہ

ضلع لسبیلہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا ایک ضلع ہے۔ اس کے مشہور علاقوں میں حب، سومیانی اور گڈانی شامل ہیں۔ 2005ء میں اس کی آبادی تقریباً 700000 کے لگ بھگ تھی۔ یہ گوادر اور کراچی کے درمیان واقع ہے۔ اس ضلعے کے مشرق میں کراچی جبکہ مغرب میں گوادر اہے۔ ضلعے کا جنوب حصہ سمندری ساحل سے لگا ہوا ہے اور شمال میں ضلع خضدار واقع ہے۔

لسبیلہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کا سب سے بڑا ضلع ہے، اس ضلع میں تحصیل حب،تحصیل لاکھڑا، تحصیل بیلا، تحصیل دریجی، تحصیل اوتھل شامل ہیں،حب کوئٹہ کے بعد بلوچستان کا سب سے بڑا شہر ہے، 1948ء کو والی ریاست جام غلام قادر نے لسبیلہ کا پاکستان سے الحاق کیا تھا، ان کے بیٹے جام میر محمد یوسف وفاقی وزیر نجکاری بھی رہے ہیں۔


لسبیلہ بلوچستان کا ساحلی ضلع ہے۔19 جون1965 کو یہ قلات ڈویژن سے علاحدہ ضلع بنا۔ اس کا نام ماخز لفظ لس جو سنسکرت میں بندوبست یا رہنا اور زندہ اور بیلا جس کا سنسکرت میں مطلب سمندر کا کناہ اور یہ ضلع کے پرنسپل شہر کا نام بھی ہے۔ بیلہ کا ضلع کا صدر مقام ہے۔ یہ ضلع 9تحصیلوں اور 21 یونین کونسلوں پر تقسیم ہے اور 12574 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔

انتظامیہ

[ترمیم]

ضلع لسبیلہ انتظامی طور پر چار تحصیلوں پر مزید تقسیم ہے جو بیلیہ ، دریجی ، حب اور اوتھل ہیں۔

جغرافیہ

[ترمیم]

اس کا مرکزی دریا پورالی اور اس کی شاخیں وندر اور وریاب دریا دوسرے دریا پوہر اور ہنگول جو لسبیلہ میں داخل ہونے سے پہلے آواران میں شروع ہوتا ہے۔ اور لسبیلہ سے ہوتا ہوا اپنے رستے بحیرہ عرب میں چلا جاتا ہے۔ یہاں کی بڑی تعداد سندھی زبان کا لہجہ لاسی زبان بولتی ہے ۔ بولتی ہے جس کا ماخذ سندھی اور جڑگلی زبان ہے

تاریخ

[ترمیم]

سکندرِاعظم لسبیلہ سے گذرے جب وہ شال مغربی انڈیا کو فتح کرنے کے بعد بیسبلون سے واپس جا رہے تھے۔ 711 عیسوی میں عرب جنرل محمد بن قاسم سندھ جاتے ہوئے لسبیلہ سے گذرے۔ضلع کا علاقہ پہلے برطانیہ انڈیا ( لس۔ بیلہ صدر مقام) کا حصہ تھا جو بعد میں پاکستان میں شامل ہوا۔

مزارات

[ترمیم]
  • درگاہ صوفی سرتاج بابا
  • شاہ بلاول کا مزار
  • لاہوت لامکان
  • کمب کا مزار
  • شریں اور فرہاد
  • سسی اور پنوں
  • پیر فدا حسین
  • پیر موسیانی
  • پیر محیع الدین
  • مائی گوندرانی
  • ہنگلاج
  • پیر کونانا
  • پیر شاہ بخاری
  • پیر امیزان
  • پیر بخر
  • درگاہ بابا جمن شاہ ( اوتھل)
  • بابا جیرا جوگی لسبیلا

تاریخی عمارات اور آثارِ قدیمہ کی جگہیں بیلہ میں

[ترمیم]
  • شاہ جمائی مسجد
  • جنرل محمد ابنِ ہارون کا مقبرہ
  • کرنل روبرٹ سنڈیمن کا مقبرہ
  • کھڑا پیر
  • سسی وارو۔ چاہرو (سسی سپرنگ) پاپونی ناکہ کے نزدیک کراچی سے 68 کلومیٹر باقر بوتھی چھوٹی ہڑاپہ سائیڈ لسبیلہ میدان کے شمال میں پہاری علاقہ میں
  • شہرِ رویان

ذاتیں

[ترمیم]

• برہ

• برفت

  • موندرہ
  • رونجہ،
  • شیخ،
  • خاصخیلی
  • جاموٹ
  • انگاریہ
  • دودا

تحصیلیں اور ذیلی تحصیلیں

[ترمیم]

انتظامی طور پر اس کی تحصیلیں اور ذیلی تحصیلیں درج ذیل ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]