علوی نستعلیق فونٹ
علوی نستعلیق فونٹ |
|
شائع کردہ |
امجد حسین علوی |
ویب گاہ |
|
اجرا 1.0 |
2008 |
اجرا 2.0 | 2015 |
اجرا 3.0 | 2018 |
اجازہ |
صارف وقف |
علوی نستعلیق فونٹ کا اجرا 2008ء میں مختلف فورمز پر بڑی دھوم دھام سے ہوا۔ اس کے خالق پشاور سے تعلق رکھنے والے فونٹ ساز امجد حسین علوی ہیں جو اس سے قبل بھی برصغیر پاک و ہند میں رائج قرآنی رسم الخط پر مبنی کچھ فانٹس بنا چکے ہیں جن میں سے "المصحف" فانٹ نمایاں ہے۔ اس فونٹ نے انٹرنیٹ پر اردو میں انقلاب برپا کر دیا۔ اس سے پہلے نستعلیق فونٹ سست رفتاری کی وجہ سے انٹرنیٹ پر قابل استعمال نہ تھے مگر علوی نستعلیق کی تخلیق نے اس امر کو ممکن کردکھایا اور انٹرنیٹ اور ڈیسک ٹاپ پبلشنگ دونوں کے لیے اس فانٹ کا استعمال ممکن ہو گیا۔ فانٹ کے اجرا سے قبل یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ شائد یہ فانٹ تمام ویب براؤزر پر نہ چل سکے مگر اجرا کے بعد یہ فانٹ تمام براوزر پر انتہائی سبک رفتار ثابت ہوا اور نہ صرف ونڈوز بلکہ لینکس پر فائرفاکس میں بہت اچھی کارکردگی پیش کی۔ یہ فانٹ ترسیمہ جاتی اور لیگیچر کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ اگر فانٹ کی لائبریری میں لیگیچر دستیاب نہ ہو تو وہ لفظ بآسانی ترسیمہ کی بنیاد پر لکھا جاتا ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- فونٹ اردو ویب ڈاٹ آرگآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ font.urduweb.org (Error: unknown archive URL)