مندرجات کا رخ کریں

محمد ثروت اعجاز قادری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد ثروت اعجاز قادری
مناصب
صدر نشین [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
14 اپریل 2006 
در پاکستان سنی تحریک  
معلومات شخصیت
پیدائش 14 جولا‎ئی 1961ء (63 سال)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کوئٹہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان سنی تحریک [3]  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد بیچلر   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

محمد ثروت اعجاز قادری (پیدائش: 1961ء) سنی تحریک کے موجودہ رہنما ہیں۔ ان کے والد کا تعلق لکھنؤ اور والدہ کانپور کی تھیں، 1947ء میں قیام پاکستان کے بعد والدین کراچی منتقل ہو گئے۔ پاکستان آنے کے بعد والدین بوجۂ ملازمت کوئٹہ میں بھی رہے، وھیں ثروت قادری 1961ء میں پیدا ہوئے۔[4]

تعلیم

[ترمیم]

ثروت قادری نے ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی، گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی اسکول جیکب لائن سے میٹرک کیا۔ اس کے بعد گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ڈپلوما ایسوسی ایٹ انجینئر سے ٹیکنیکل ٹیکنالوجی کی سند حاص کی۔ پھر ڈی اے سی او سے 2 سال کے لیےBelg Engg میں تربیت حاصل کی۔[4]

ذاتی زندگی

[ترمیم]

تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاک سوزوکی موٹر کمپنی میں نوکری کر لی اور جون 2006ء میں سنی تحریک کی قیادت سنبھالنے تک وہاں کام کیا۔ 1984ء میں دعوت اسلامی کے امیر محمد الیاس قادری کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔ اور دعوت اسلامی کے کارکن کے طور پر کام کیا، 1990ء میں سنی تحریک کے قیام کے فوری بعد محمد سلیم قادری کے ساتھ مل کر کام شروع کر دیا۔[4] 2006ء میں 12 ربیع الاول کو سانحہ نشتر پارک کراچی (2006ء بم دھماکا) کی دہشت گردانہ کارروائی میں جب ساری سنی تحریک کی قیادت شھید ہو گ‌ئی تو آپ کو سنی تحریک کا سربراہ بنا دیا گیا، تاحال آپ سنی تحریک کے سربراہ ہیں۔[5]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. https://www.pakistanileaders.com.pk/profile/Muhammad_Sarwat_Ejaz_Qadri
  2. http://www.thefridaytimes.com/beta3/tft/article.php?issue=20121214&page=7
  3. http://www.pakistanherald.com/profile/sarwat-ejaz-qadri-804
  4. ^ ا ب پ ادارہ (2006H)۔ "تعارف ثروت اعجاز قادری"۔ سنی ترجمان۔ 6 (1): 56 
  5. Pakistan Electoral, Political Parties Laws and Regulations Handbook۔ امریکا: IBP, Inc۔ صفحہ: 279۔ ISBN 1-5145--1758-2