معکوس
Appearance
اصطلاح | term |
---|---|
عکس |
پلٹ / واپس |
معکوس کا لفظ اردو میں وسیع معنوں میں آتا ہے جبکہ اصل میں یہ ایک عربی لفظ عکس سے بنا ہوا لفظ ہے۔ سائنسی اور بطور خاص طبی مضامین میں اسے انگریزی اصطلاح reverse کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ گویا reverse کے لیے عام لفظ پلٹ بھی آتا ہے لیکن اس لفظ پلٹ کو تمام مقامات پر یکساں استعمال کرنا بعض اوقات ممکن نہیں رہتا اور دوسرے یہ کہ پلٹ سے دیگر مرکب الفاظ کے ساتھ ترجمہ بھی مشکل اور غیر مانوس سا ہو جاتا ہے۔ یہی وجوہات ہیں کہ سائنسی مضامین میں reverse کے لیے معکوس کا لفظ اختیار کیا جا رہا ہے۔