وارسا معاہدہ
وارسا معاہدہ | |
---|---|
Союз мира и социализма (روسی) "امن اور سوشلزم کا اتحاد" |
|
مخفف | (روسی میں: ОВД)، (انگریزی میں: WTO)، (آسان چینی میں: 华约)، (روایتی چینی میں: 華約)، (یوکرینی میں: ОВД)، (بیلا روسی میں: АВД)، (پرتگالی میں: OTV)، (آذربائیجانی میں: VMT)، (آرمینیائی میں: ՎՊԿ) |
صدر دفتر | وارسا, پولینڈ (کمان اور کنٹرول ہیڈکوارٹر) ماسکو, سوویت یونین (فوجی ہیڈکوارٹر) |
تاریخ تاسیس | 14 مئی 1955 |
تاريخ تحلیل | 1 جولائی 1991 |
قسم | فوجی اتحاد |
تنظیمی زبان | روسی جرمن پولش زبان ہنگری زبان چیکی زبان رومانیانی زبان بلغاری زبان |
سپریم کمانڈر | Petr Lushev (آخر) |
مشترکہ چیف آف اسٹاف | Vladimir Lobov (آخر) |
تعداد عملہ | 7300 |
درستی - ترمیم |
وارسا معاہدہ (انگریزی: Warsaw Pact) وسطی و مشرقی یورپ کی اشتراکی ریاستوں کے درمیان طے پانے والا ایک معاہدہ تھا۔ یہ باہمی اقتصادی تعاون کی انجمن (CoMEcon) کا عسکری ہم منصب تھا۔ وارسا معاہدے پر دستخط 14 مئی 1955ء کو پولینڈ کے دار الحکومت وارسا میں کیے گئے۔ معاہدے کے تحت اگر کسی بھی معاہد ملک کو جارحیت کا سامنا کرنا پڑے تو دیگر ممالک اس کا دفاع کریں گے۔ یہ معاہدہ 1955ء میں مغربی جرمنی کی شمالی اوقیانوسی معاہدے کی تنظیم (NATO) میں شمولیت کے باعث سوویت اتحاد نے کرایا۔ وارسا معاہدہ دراصل نیٹو کا اشتراکی مقابل تھا۔
نام
[ترمیم]اس معاہدے کا باضابطہ نام معاہدۂ دوستی، تعاون و باہمی مدد تھا جبکہ مغرب میں اس کے لیے "وارسا معاہدے" یا "وارسا پیکٹ" کی اصطلاح عام ہے، جہاں اسے WAPA، Warpac یا صرف WP بھی کہا جاتا ہے۔
اراکین
[ترمیم]اس کے شریک اراکین میں
- البانیا(1961ء میں چین-سوویت اختلاف کے بعد معاہدے سے ہاتھ کھینچ لیا، 1968ء میں باضابطہ طور پر چھوڑ گیا
- بلغاریہ
- چیکوسلوواکیہ(چیک اشتراکی جمہوریہ، 1960ء سے )
- مشرقی جرمنی (جرمنی کے دونوں حصوں کے اتحاد سے قبل ستمبر 1990ء میں معاہدے سے لا تعلق ہو گیا)
- مجارستان
- پولینڈ
- رومانیہ(اشتراکی جمہوریہ رومانیہ، 1965ء سے )
- سوویت یونین
وارسا معاہدے کے اراکین نے حملے کی صورت میں ایک دوسرے کے دفاع کا وعدہ کیا۔ معاہدے میں یہ بھی کیا گیا کہ دستخط کرنے والے ممالک ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں دخل نہیں دیں گے اور قومی سالمیت اور آزادی کا احترام کریں گے۔
خاتمہ
[ترمیم]وارسا معاہدہ 1991ء میں بیشتر اشتراکی حکومتوں اور سوویت اتحاد کے ٹوٹنے کے بعد تحلیل ہو گیا، جس کا باقاعدہ اعلان یکم جولائی 1991ء کو پراگ میں ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔ 12 مارچ 1999ء کو وارسا معاہدے کی سابق رکن ریاستوں ہنگری، پولینڈ اور چیک جمہوریہ نے نیٹو میں شمولیت اختیار کر لی۔ بلغاریہ، اسٹونیا، لتھووینیا، رومانیہ اور سلوواکیہ مارچ 2004ء میں نیٹو کا حصہ بنے جبکہ البانیہ یکم اپریل 2009ء کو شامل ہوا۔
نگار خانہ
[ترمیم]مزید دیکھیے
[ترمیم]- شمالی اوقیانوسی معاہدے کی تنظیم
- مشرقی اتحاد (Eastern Bloc)
- آہنی پردہ
حوالہ جات
[ترمیم]- صفحات مع خاصیت P576
- سرد جنگ
- وارسا معاہدہ
- 1955ء میں قائم ہونے والی تنظیمیں
- 1991ء میں سیاست
- اشتمالیت
- بلغاریہ سوویت یونین تعلقات
- بیسویں صدی کے فوجی اتحاد
- بین الاقوامی سیاسی تنظیمیں
- بین الاقوامی فوجی تنظیمیں
- پولینڈ سوویت یونین تعلقات
- تاریخ روس
- تاریخ وارسا
- جدید یورپ
- جرمنی سوویت یونین تعلقات
- چیکوسلوواکیہ سوویت یونین تعلقات
- سابقہ بین الاقوامی تنظیمیں
- سرد جنگ کے معاہدے
- سوویت اتحاد کے خارجہ تعلقات
- مجارستان سوویت یونین تعلقات
- مشرقی اتحاد
- مشرقی بلاک
- مشرقی جرمنی کے معاہدے
- سامراجیت
- نواستعماریت
- تنظیمات سرد جنگ
- وارسا کی عسکری تاریخ
- مشرقی جرمنی-سوویت یونین تعلقات