ویکیپیڈیا:مامورین اداری/رائے شماری/Hindustanilanguage
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
السلام علیکم احباب گرامی! امید ہے مزاج بخیر ہونگے۔
گزشتہ برس انتہائی مصروفیت کا سال تھا، ہم سب اردو زبان کی ویکیپیڈیا کو بلند سطح پر پہنچانے کے لیے کوشاں تھے چنانچہ ہماری یہ مشترکہ کوششیں کامیاب ہوئیں اور ان انتھک کاوشوں کی نتیجے میں آج اردو ویکیپیڈیا بڑی ویکیوں کی صف میں شامل اور جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ویکیپیڈیا بن چکا ہے۔ اس موقع پر ہمیں ایک ایسے شخص کی ادارت کی ضرورت ہے جو اردو زبان کی محبت سے سرشار ہونے کے علاوہ عالمی سطح پر ویکی صارفین میں متعارف ہو اور وہ اس کی کوششوں کو قدر کی نگاہوں سے دیکھتے ہوں۔ ہم سب کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے درمیان ایک ایسا شخص موجود ہے جو اردو کے معروف گہوارے حیدرآباد، دکن سے تعلق رکھتا ہے اور متعدد مرتبہ قومی وبین الاقوامی سطح پر اردو ویکیپیڈیا کی کامیاب نمائندگی کر چکا ہے، لہذا ہم اسے بجا طور پر اردو ویکیپیڈیا کا سفیر کہہ سکتے ہیں۔ یہ شخص معروف ویکیمیڈیا بلاگ نویس، اردو ویکیپیڈیا کے منتظم اور ہم سب کے ہردلعزیز مزمل الدین صاحب ہے۔
مزمل صاحب ویکیپیڈیا کی دنیا میں برسوں سے موجود انتہائی تجربہ کار اور بلاکے ذہین صارف ہیں، دیگر ویکیمیڈیا منصوبوں اور بالخصوص کامنز اور ویکیمیڈیا بلاگ پر ان کی سرگرمیوں نے انھیں بین الاقوامی سطح پر خوب متعارف کرایا اور ان کا ویکی حلقہ احباب وسیع تر ہوتا چلا گیا۔ وہ شروع سے اردو ویکیپیڈیا کی ترقی کے لیے کوشاں رہے اور ہند وبیرون ہند منعقد ہونے والی کانفرنسوں میں اس کی خوب نمائندگی کی، ابھی چند ہی روز قبل وہ اطالیہ سے لوٹے ہیں جہاں منعقد ہونے والی ویکی مینیا کانفرنس (2016ء) میں انھوں نے اردو ویکی کی شاندار نمائندگی کی ہے۔ نیز میٹا اور فیبریکیٹر پر وہ مسلسل اردو ویکیپیڈیا کی ترقی اور نت نئی سہولتوں کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں مذکورہ صفات کا حامل مامور اداری ہر ویکی کے لیے ناگزیر ہے، اردو ویکیپیڈیا کو بھی مزمل صاحب کی ادارتی خدمات درکار ہیں۔ اسی ضرورت کے پیش نظر میں انھیں مامور اداری کے لیے نامزد کرتا ہوں؛ امید ہے آنجناب اس ادارتی ذمہ داری کو قبول اور اس نامزدگی کی تصویب فرمائیں گے، اور دیگر احباب بھی اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اپنی تائیدی آرا سے نوازیں گے۔ ممنون :)
—خادم— 22:02, 3 جولائی 2016 (م ع و)
اطلاع: تائید کے لیے "{{تائید}}"، تنقید کے لیے "{{تنقید}}" اور تبصرے کے لیے "{{تبصرہ}}" کی علامتوں کو متعلقہ قطعوں میں استعمال کریں۔
قبولیت
- میں اردو ویکیپیڈیا کی ہرسطح پر خدمت کے لیے تیار رہا ہوں۔ بطور عام صارف، استرجع کنندہ، منتظم، اور اب جیساکہ آپ احباب نے مجھ ناچیز کو مامورین اداری کی ذمے داری کے لیے آگے کیا ہے، انشاءاللہ، حتی المقدور اردو ویکیپیڈیا کی بہتری کے لیے اور بھی کام جاری رکھوں گا۔ مجھے امید ہے کہ آپ احباب کا ساتھ اور پیار یوں ہی برقرار رہے گا۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:18, 11 جولائی 2016 (م ع و)
تائید
- تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 22:08, 3 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید-یقیناََ مزمل بھائی نے بہترین انداز میں قومی وبین الاقوامی سطح پر اردو ویکیپیڈیا کی کامیاب نمائندگی کی ہے ،ان کے خدمات پر ہمیں فخر ہے۔--✿عثمان خان||تبادلہ خیال✿ 01:23, 4 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید- یہ تو بہت ہی خوشی آئند بات ہے۔ ہمیں دنیا کی دیگر زبانوں/زبان والوں تک پہنچنا ہے۔ اس سلسلے میں مزمل صاحب کا ساتھ نہایت ضروری ہے۔ یہ عہدہ ان کے لیے مہمیز ثابت ہو گا۔ شعیب صاحب کی جانب سے مزمل صاحب کی نامزدگی ایک لائق تحسین عمل ہے۔Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 02:24, 4 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:11, 4 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید--- ☪☎ 04:14, 4 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:50, 4 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید۔ فیروز اردووالا (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:51, 5 جولائی 2016 (م ع و)
- تائیدساری نیک تمناؤں کے ساتھ، Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:44, 6 جولائی 2016 (م ع و)
- تائیدساری نیک تمناؤں اور دعاوں کے ساتھ--Rachitrali 05:00, 11 جولائی 2016 (م ع و)
تنقید
تبصرے
نتیجہ
|
پندرہ دنوں کی مقررہ میعاد اپنے اختتام کو پہنچی۔ جناب مزمل الدین صاحب سو فیصدی اتفاق کے ساتھ 9 تائیدی آرا سے اردو ویکیپیڈیا کے مامور اداری مقرر ہوتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آنجناب اردو ویکی کا قیمتی اثاثہ ثابت ہونگے نیز ان کے حق میں دعاگو ہیں کہ انہیں تفویض کی جانی والی اس ذمہ داری میں اللہ تعالی ان کا معاون ومددگار ہو۔
میری جانب سے اس منصب پر فائز ہونے کے لیے مبارک باد قبول فرمائیں :)
—خادم— 18:31, 18 جولائی 2016 (م ع و)