پدماوت (2018ء فلم)
یہ مضمون فرسودہ ہے. |
پدماوت | |
---|---|
(ہندی میں: पद्मावत) | |
ہدایت کار | |
اداکار | دپکا پڈوکون شاہد کپور رنویر سنگھ ادیتی راؤ حیدری جم ساربھ رضا مراد انوپریا گوئنکا |
صنف | ڈراما ، رومانوی صنف |
ماخوذ از | پدما وت (لـ ملک محمد جائسی ) |
فلم نویس | سنجے لیلا بھنسالی پرکاش کباڈیا |
دورانیہ | 192 منٹ |
زبان | ہندی ، اردو |
ملک | بھارت |
سنیما گرافر | سدیپ چٹرجی |
موسیقی | سنچیت بالہرا ، سنجے لیلا بھنسالی |
ایڈیٹر | عاکف علی |
تقسیم کنندہ | ویاکوم 18 موشن پکچرز ، پیراماؤنٹ پکچرز ، کلرز ٹی وی |
تاریخ نمائش | 25 جنوری 2018 |
مزید معلومات۔۔۔ | |
آل مووی | v668245 |
tt5935704 | |
درستی - ترمیم |
پدماوت 2018 میں بھارت میں آنے والی تاریخی رزمیہ فلم ہے۔ یہ فلم پدماوتی پر بنائی گئی ہے۔ اسے بھارت کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بنا رہے ہیں۔ اس فلم کے مرکزی کرداروں میں شاہد کپور، دیپیکا پڈوکون اور رنوریر سنگھ شامل ہیں۔ یہ سہ جہتی فلم جنوری 2018 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
کردار
[ترمیم]دیپیکا پڈوکون بطور پدماوتی – 13 صدی عیسوی کی [1] افسانوی راجپوت ملکہ،پدما وت کے مطابق وہ میواڑ کے راجپوت بادشاہ رتن سنگھ (المعروف رتن سین) کی بیوی تھی۔ ملکہ کے حسن کے قصے سن کر سلطان علاؤ دین خلجی رتن سنگھ کے دار الحکومت چتور کا محاصرہ کر لیتا ہے تاکہ ملکہ کو قید کر سکے۔
شاہد کپور بطور راول رتن سنگھ – میواڑ سلطنت میں گوہیلا (Guhila) خاندان کے آخری راجپوت حکمران، جنہیں علاؤ الدین خلجی کی فوج نے چتوڑ کے قلعے کے محاصرے کے دوران میں شکست دی۔
رنویر سنگھ بطور علا الدین خلجی – سلطنت دہلی کے ترک افغان حکمران تھے۔ وہ خلجی خاندان کے دوسرے طاقتور ترین حکمران تھے ۔[2] فلم کے مطابق وہ چتور کے قعلے کا محاصرہ کر کے رانی پدماوتی کو اپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ علاؤ الدین خلجی نے اپنے چچا کو قتل کر کے تخت پر قبضہ کیا تھا۔[3]
ادیتی راؤ حیدری بطور مہرالنساء۔ علاؤ الدین خلجی کی بیوی
رضا مراد بطور جلال الدین خلجی ۔[4] –خلجی خاندان کے پہلے بادشاہ تھے۔ علاؤ الدین خلجی اُن کا بھتیجا اور داماد تھا۔ جسے صوبہ اودھ میں کڑہ کا حاکم مقرر کیا تھا۔ علاؤ الدین نے دکن میں واقع دیوگری پر حملہ کر کے اسے فتح کیا تھا۔ جب جلال الدین اپنے بھتیجے کی فتح کی خبر سن کر ملاقات کے لیے آیا تو علاؤ الدین نے اسے قتل کر دیا اور پھر اس کے تمام خاندان کا خاتمہ کر کے خود بادشاہ بن گیا[5]
جم سربھ بطور ملک کافور۔[6] وہ علاؤ الدین خلجی کے مشہور خواجہ سرا غلام جنرل تھے۔[7]
انوپریا گوئنکا بطور نغماتی۔[8] پدما وت کے مطابق راجا رتن کی پہلی بیوی تھی۔ پدماوت کے مطابق اُن کے پدماوتی سے تعلقات بہتر نہیں تھے لیکن علاؤ الدین خلجی کے قلعہ فتح کرنے کے بعد نغماتی نے پدماوتی کے ساتھ ہی جوہر کی رسم ادا کی یعنی وہ پدما وتی کے ساتھ ہی آگ میں کود گئی تھی۔[9]
ریلیز
[ترمیم]یہ فلم 1 دسمبر 2017 کو روایتی 2 ڈی اور 3 ڈی میں ریلیز کی جائے گی۔ پیراماؤنٹ اسے دنیا کے 90 ممالک میں ریلیز کرے گا۔[10]
تنازعات
[ترمیم]فلم مکمل ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گئی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کی دوران میں انتہا پسندوں نے اس کے سیٹ کو بھی آگ لگا دی۔[11]اس سے قبل فلم پدما وتی کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا تھا، ریاست مہاراشٹرا کے شہر کولہا پور میں انتہا پسند ہندوؤں نے فلم کے سیٹ پر حملہ کرکے اسے آگ لگا دی تھی۔[12] فلم پر احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ فلم میں تاریخی حقائق کو مسخ کیا گیا ہے، فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے حقائق اور تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ ایک انتہا پسند ہندو تنظیم نے فلم میں کام کرنے پر فلم کی ہیروئن کے سر کی قیمت 5 کروڑ روپے رکھ دی ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Florence D'Souza (2015)۔ Knowledge, mediation and empire: James Tod's journeys among the Rajputs (بزبان انگریزی)۔ Oxford University Press۔ صفحہ: 258۔ ISBN 978-1-78499-207-1۔ 26 دسمبر 2018 میں [https://books.google.co.in/books
id=Rm7LCgAAQBAJ&dq=padmini+13th+century+queen&source=gbs_navlinks_s اصل] تحقق من قيمة
|url=
(معاونت) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2020 - ↑ Shruti Shiksha (اکتوبر 3, 2017)۔ "Padmavati: Presenting Ranveer Singh As Sultan Alauddin Khilji"۔ NDTV.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2017
- ↑ "Alauddin Khilji, Queen Padmavati and jauhar: A tale of lust and valour"۔ The Indian Express۔ 9 اکتوبر 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2017
- ↑ Arushi Jain (4 اکتوبر 2017)۔ "Padmavati: Raza Murad shares his character poster, deletes it later"۔ The Indian Express۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2017
- ↑ "Padmavati: Raza Murad shares (leaks) his look as Jalaluddin Khilji, deletes it later"۔ The Hindustan Times (بزبان انگریزی)۔ 4 اکتوبر 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2017
- ↑ "Ranveer Singh to play bisexual in 'Padmavati' and this actor will be his love interest?"۔ Zee News (بزبان انگریزی)۔ 20 ستمبر 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2017
- ↑ Shruti Rhode (اکتوبر 9, 2017)۔ "Did you spot Jim Sarbh in the Padmavati trailer?"۔ www.zoomtv.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2017
- ↑ "Padmavati: This actress essays the role of Shahid Kapoor's first wife"۔ Zee News (بزبان انگریزی)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 فروری 2018
- ↑ Savitri Chandra Shobha (1996)۔ Medieval India and Hindi bhakti poetry: a socio-cultural study (بزبان انگریزی)۔ Har-Anand Publications۔ صفحہ: 77۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 فروری 2018
- ↑ "Deepika Padukone, Ranveer Singh's Padmavati to be released in 3D?"۔ ‘’Hindustan Times’’۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اکتوبر 27, 2017
- ↑ نامعلوم افراد نے فلم پدما وتی کے سیٹ کو آگ لگا دی
- ↑ تاریخی فلم پدما وتی کیخلاف بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے[مردہ ربط]
بیرونی روابط
[ترمیم]- صيانة CS1: pipe مفقود
- ویکیپیڈیا مضامین جن کو تجدید درکار ہے
- 2018ء کی فلمیں
- ہندی زبان کی فلمیں
- 2010ء کی دہائی کی ہندی فلمیں
- 2018ء کی تھری ڈی فلمیں
- 2018ء کی ڈراما فلمیں
- آئی میکس فلمیں
- اردو زبان کی فلمیں
- افغانستان میں سیٹ فلمیں
- ایک آئٹم نمبر والی فلمیں
- بھارتی تاریخی فلمیں
- بھارتی رزمیہ فلمیں
- بھارتی فلمیں
- تیرہویں صدی میں ہونے والے واقعات پر فلمیں
- راجستھان میں عکس بند فلمیں
- راجستھان میں ہونے والے واقعات پر فلمیں
- رانی پدماوت کی ثقافتی عکاسی
- سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلمیں
- قدیم بھارت پر بنی فلمیں
- نظموں پر مبنی فلمیں
- بھارتی تھری ڈی فلمیں
- سنسر شدہ فلمیں
- پیراماؤنٹ پکچرز کی فلمیں
- ویاکوم18 اسٹوڈیوز فلمیں
- بھارتی آئی میکس فلمیں