مندرجات کا رخ کریں

پنسلین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پنسلین

پنسلین (انگریزی: Penicillin) مشہور جراثیم کش دوا جو اکثر متعدی امراض کے دفعیہ کے لیے بہت موثر ثابت ہوئی ہے، عموماً اس کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں، بہت سی جلدی بیماریوں میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔ الیگزنڈر فلیمنگ نے پنسلین کی دریافت کی۔

دریافت کا واقعہ

[ترمیم]

الیگزینڈر فلیمنگ سنہ 1928ء میں انفلوئنزا کے موذی وائرس کو کنٹرول کرنے کے طریقوں پر کام کر رہا تھا۔ پھر وہ دو ہفتے کی چھٹیوں پر چلا گیا۔ واپسی پر اس نے دیکھا کہ چھٹی پر جانے سے پہلے لیبارٹری کی جس ڈش میں اس نے بیکٹیریاز کلچر کیے تھے۔ اس ڈش پر پھپوند جم گئی تھی اور اس پھپھوند نے بیکٹیریاز کی افزائش روک دی تھی۔ فلیمنگ نے پھپوند کی ماہیت پر تمام توجہ مرکوز کردی۔ یوں پنسلین دریافت ہوئی اور اس دریافت سے اینٹی بائیوٹک انڈسٹری کا دروازہ کھل گیا۔