مندرجات کا رخ کریں

پکاسا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پکاسا ایک فوٹو منیجر سافٹ وئیر ہے جو فری وئیر لائسنس کے تحت مفت دستیاب ہے۔ یہ سافٹ وئیر لائف سکیپ نامی کمپنی سے 2002 میں پیش کیا (جو اب آئیڈیا لیب کہلاتی ہے)تھا۔ مگر جولائی 2004میں اس کو گوگل نے خرید لیا اور اب یہ گوگل کی ملکیت ہے۔ بنیادی طور پر یہ کمپیوٹر میں موجود تصاویر کو منظم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ لیکن اس کے موجودہ نسخے میں تصاویر منظم کرنے کے ساتھ ساتھ،آپ تصاویر پر مختلف اثرات مرتب کر سکتے ہیں،تصاویر کا کالج بنا سکتے ہیں اور تصاویر کے ذریعے اپنے ذاتی فلم بھی تیار کر سکتے ہیں۔ پکاسا میں صارف تصاویر کو اپنے گوگل پلس اکاؤنٹ کے ساتھ ویب البم میں بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔

چہرہ شناسی

[ترمیم]

15اگست 2006 کو گوگل نے نیون وژن نامی کمپنی کو خریدا جو ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہی تھی جو ڈیجیٹل تصاویر میں سے عمارت یا انسانوں کی شناخت کر لیتی تھی۔ اس ٹیکنالوجی کو گوگل نے چہرہ شناسی کے لیے استعمال کیا اورستمبر 2008 میں اس کو پکاسا میں شامل کر دیا۔ اس وجہ سے پکاسا تصاویر میں سے چہروں کو شناخت کر لیتا ہے اور ان کوچہروں کے لحاظ سے ترتیب بھی دے سکتا ہے۔