کامران اعظم سوہدروی
بظاہر اس صفحےمیں ایک بڑا حصہ ڈالنے والے صارف / صارفین کا قریبی تعلق صاحب عنوان یا موضوع سے ہے۔ (جانیں کہ اس سانچہ پیغام کو کیسے اور کب ختم کیا جائے) |
کامران اعظم سوہدروی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | تحصیل وزیر آباد |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور جامعہ پنجاب |
پیشہ | مصنف |
ملازمت | آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی |
درستی - ترمیم |
کامران اعظم سوہدروی ایک پاکستانی مصنف ہیں۔[1]
ابتدائی زندگی و تعلیم
[ترمیم]کامران اعظم سوہدروی ، 20 دسمبر 1976ء کو سوہدرہ تحصیل وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ میں محمد اعظم جنجوعہ کے ہاں جنجوعہ قوم میں پیدا ہوئے۔ آبائی علاقہ ضلع جہلم ہے، دادا محمد رفیق جنجوعہ بغرض معاش سوہدرہ میں آکر آباد ہوئے، والدہ کا نام مرحومہ تسلیم کوثر ہے۔ قرآن مجید کی ابتدائی تعلیم مختار بی بی اور محلہ کی مسجد سے حاصل کی۔ محمد اقبال مغل پاجی ابتدائی دینی اساتذہ میں سے ہیں۔ اس کے بعد سوہدرہ میں گورنمنٹ اسکول میں داخلہ لیا۔ میٹرک 1993ء میں سوہدرہ اسکول ہی سے پاس کیا۔ ایف۔ ایس۔ سی 1995ء میں پاس کی۔ 1997ء میں بی۔ اے پرائیویٹ پاس کیا۔ ایم۔ اے اسلامیات 1999ء میں پنجاب یونیورسٹی سے پاس کیا اورڈبل ایم۔ اے اسلامیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے پاس کیا۔ اس کے ساتھ “شہادۃ العالمیہ” جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے پاس کیا۔ “کورس اللسان العربی” علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے پاس کیا۔ “دور ہ تفسیر” مرکز الدعوۃ السلفیہ ستیانہ بنگلہ (فیصل آباد) سے کیا۔ دورہ تفسیر میں آپ کے استاد عبد اللہ امجد چھتوی تھے۔ اس کے علاوہ آپ کے علمی اساتذہ میں عبد الرشید عراقی، عبد العزیز سیال، عبد العزیز فاروق مولانا محمد ادریس فاروقی، حکیم راحت نسیم سوہدروی ہیں، جن سے آپ نے کسب علم حاصل کیا۔ شاعری میں آپ نے خالد جاوید بٹ اور صائم علی وزیرآبادی سے اصلاح لی ہے۔ سنہ 2004ء میں آپ کی شادی ہوئی۔ اولاد میں آپ کے ایک بیٹا اور چھ بیٹیاں ہیں۔
اس حصہ میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
او۔ جی۔ ڈی۔ سی۔ ایل میں ملازمت
[ترمیم]ملازمت محکمہ تیل و گیس (او۔ جی۔ ڈی۔ سی۔ ایل) میں 4 اکتوبر 1996ء میں تقرری ہوئی اور تا حال ملازمت جاری ہے۔
اس حصہ میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
تصانیف/تالیفات
[ترمیم]آپ متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ بالحاظ موضوعات کتابوں کی فہرست یہ ہے،
کتب قرآن
[ترمیم]- تفسیر سورہ اخلاص ، 2010ء صفحات 253 ناشر : دار الاسلام سوہدرہ، گوجرانوالہ۔
- تفسیر سورہ کوثر ، 2010ء صفحات 107 ناشر : دارالاسلام سوہدرہ، گوجرانوالہ۔
- تفسیر پارہ عم ، 2012ء صفحات 240 ناشر : سٹی بک پوائنٹ کراچی۔
- قرآن میں آیات جہاد ، 2013ء صفحات 78 ناشر : دارالاسلام سوہدرہ، گوجرانوالہ۔
- تفسیر سورہ والتین ، 2014ء صفحات 144 ناشر : عمر پبلشرز لاہور۔
کتب حدیث
[ترمیم]- 100 احادیث متفق علیہ، 2010ء صفحات 112 ناشر : دارالاسلام سوہدرہ ، گوجرانوالہ ۔
- رفع الیدین کا حدیثی انسائیکلو پیڈیا، 2013ء صفحات 382 ناشر : دارالاسلام سوہدرہ، گوجرانوالہ۔[2]
کتب تاریخ
[ترمیم]- بگٹی قبیلہ ، 2006ءصفحات 472 ناشر : تخلیقات لاہور۔
- بلوچ قبائل 2006ء صفحات 600 ناشر : تخلیقات لاہور۔
- تاریخ سوہدرہ (سن اشاعت 2008ء صفحات 250 ناشر : مہر ہاؤس سوہدرہ (گوجرانوالہ۔
- تاریخ وزیر آباد ، 2009ء صفحات 336 ناشر : دارالسلام سوہدرہ، گوجرانوالہ۔
- تاریخ کوئٹہ ، 2009ء صفحات 208 ناشر : تخلیقات لاہور۔
- بلوچستان کے اضلاع ، 2009ء صفحات 576 ناشر : تخلیقات لاہور۔
- تذکرہ علمائے بلوچستان ، 2009ء صفحات 180 ناشر : دارالاسلام سوہدرہ، گوجرانوالہ۔
- تذکرہ شہدائے کربلا ، 2010ء صفحات 368 ناشر : مشتاق بک کارنر لاہور۔
- تذکرہ وزرائے اعظم پاکستان، 2010ء صفحات 288 ناشر: فکشن ہاؤس لاہور۔
- تذکرۃ المحدثین ، 2010ء صفحات 352 ناشر : فکشن ہاؤس لاہور۔
- تاریخ لاہور ، 2010ء صفحات 592 ناشر : غلام رسول اینڈ سنز لاہور۔
- تذکرہ علمائے اہل حدیث 2011ء صفحات 299 ناشر : دارالاسلام لاہور۔
- تاریخ گھوٹکی ، 2011ء صفحات 244 ناشر : تخلیقات لاہور۔
- تاریخ بلوچ و بلوچستان 2011ء صفحات 536 ناشر : مشتاق بک کارنر لاہور۔
- بلوچستان کے بلوچی شعرا 2012ء صفحات 112 ناشر : سٹی پوائنٹ کراچی۔
- اقوام سندھ ، 2012ء صفحات 536 ناشر : تخلیقات لاہور۔
- تاریخ سندھ ، 2012ء صفحات 544 ناشر : سٹی بک پوائنٹ کراچی۔
- مری قبیلہ ، 2012ء صفحات 368 ناشر : فکشن بک ہاؤس لاہور۔
- سندھ کے اضلاع 2012ء صفحات 639 ناشر : تخلیقات لاہورہ۔
- شخصیات سندھ، 2012ءصفحات 130 ناشر : روحیل پبلشرز کراچی۔
- تاریخ سکھر ، 2012ء صفحات 312 ناشر : تخلیقات لاہور۔
- انسائیکلو پیڈیا اقوام پاکستان ، 2012ء صفحات 1032 ناشر : مشتاق بک کارنر لاہور۔
- تاریخ کراچی ، 2013ء صفحات 335 ناشر : سٹی بک پوئنٹ کراچی۔
- انسائیکلو پیڈیا بلوچستا نیکا 2013ء صفحات 888 ناشر : مشتاق بک کارنر لاہور۔
- پٹھان قبائل ، 2013ء صفحات 440 ناشر : تخلیقات لاہور۔
- تاریخ سیاسیات سندھ، 2013ء صفحات 377 ناشر : راحیل پبلشرز کراچی۔
- راجپوت قبائل، 2013ء صفحات 584 ناشر: تخلیقات لاہور۔
- پاکستان کے قلعے، 2014ء صفحات 351 ناشر : بک فورٹ لاہور۔
- نقوش سوہدرہ، 2014ء صفحات 96 ناشر : دارالاسلام سوہدرہ، گوجرانوالہ۔[3]
- 100 مسلمان سائنس دان، 2014ء صفحات 127 ناشر : سٹی بک پوائنٹ کراچی۔
- جٹ قبائل ، 2014 صفحات 628 ناشر: تخلیقات لاہور۔
- تذکرہ بلوچان سندھ ، 2014ء صفحات 372 ناشر : تخلیقات لاہور۔
- گوجر قبائل ، 2014ء صفحات 591 ناشر : تخلیقات لاہور۔
- تذکرۃ المفسرین ، 2014ء صفحات 280 ناشر : فکشن ہاؤس لاہور۔
- مغل قبائل ، 2015ء صفحات 624 ناشر : تخلیقات لاہور۔
- پنجاب کے اضلاع ، 2015ء صفحات 840 ناشر : غلام رسول انیڈ سنز لاہور
- پاکستان کے تاریخی آثار قدیمہ ، 2015ء صفحات 600 ناشر: سٹی بک پوائنٹ کراچی۔[2]
- سو مسلم مورخین ، 2016ء صفحات 513 ناشر : سٹی بک پوائنٹ کراچی۔
- تاریخ جنجوعہ ، 2016ء صفحات 440 ناشر : تخلیقات لاہور۔
کتب سوانح / سیرت
[ترمیم]- حیات عمر بن عبد العزیز ، 2006ء صفحات 405 ناشر : بک کارنر جہلم۔ اس کا ایک ایڈیشن انڈیا سے بھی شائع ہو چکا ہے
- حیات امام احمد بن حنبلؒ ، 2009ء صفحات 300 ناشر : فکشن ہاؤس لاہور۔ اس کا ایک ایڈیشن انڈیا سے بھی طبع ہو چکا ہے
- حیات مولانا عبد المجید سوہدروی (2009ء صفحات 207 ناشر : دارالاسلام سوہدرہ، گوجرانوالہ۔
- پیغمبر امن ، 2010ء صفحات 96 ناشر : دارالاسلام سوہدرہ، گوجرانوالہ۔
- محمود غزنوی ، 2010ء صفحات 400 ناشر : مشتاق بک کارنر لاہور۔
- محمد بن قاسم ، 2010ء صفحات 288 ناشر : مشتاق بک کارنر لاہور۔
- شہاب الدین غوری ، 2010ء صفحات 352 ناشر : مشتاق بک کارنر لاہور۔
- حیات عیسیٰ ، 2010ء صفحات 363 ناشر : بک کارنر جہلم۔
- حیات حضرت موسیٰ، 2011ء صفحات 424 ناشر : مشتاق بک کارنر لاہور۔
- نور الدین زنگی، 2011ء صفحات 272 ناشر : مشتاق بک کارنر لاہور۔
- حیات ابراہیمؑ ، 2011ء صفحات 304 ناشر : مشتاق بک کارنر لاہور۔
- امام شافعیؒ ، 2012ء صفحات 241 ناشر : بک کارنر جہلم۔
- غازی علم دین شہید ، 2012ء صفحات 240 ناشر : مشتاق بک کارنر لاہور۔
- حکیم لقمان ، 2013ء صفحات 240 ناشر : بک کارنر جہلم۔
- حضرت داؤد علیہ السلام ، 2013 صفحات 416 ناشر : مشتاق بک کارنر لاہور۔ 04237230350
- افلاطون ، 2013ء صفحات 272 ناشر : سٹی بک پوائنٹ کراچی۔[4][5]
- سقراط ، 2014ء صفحات 368 ناشر : سٹی بک پوائنٹ کراچی۔
- سیرت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ(سن اشاعت 2014ء صفحات 112 ناشر : عمر پبلشرز لاہور۔
- حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنہ، 2014ء صفحات 119 ناشر : عمر پبلشرز لاہور۔
- خالد بن ولید ، 2014ء صفحات 151 ناشر : عمر پبلشرز لاہور۔
- سیرت یوسف ، 2014ء صفحات 112 ناشر : عمر پبلشرز لاہور۔
- سیرت نوح ، 2014ء صفحات 112 ناشر : عمر پبلشرز لاہور۔
- ابن خلدون ، 2014ء صفحات 378 ناشر : سٹی بک پوائنٹ کراچی ۔
- واقعات موسیٰ ، 2014ء صفحات 207 ناشر : عمر سنز لاہور۔
- واقعات عیسیٰ ، 2014ء صفحات 130 ناشر : عمر سنز لاہور۔
- حسین ابن علیؑ ، 2014 صفحات 111 ناشر : عمر سنز لاہور۔
- بلال رضی اللہ عنہ، 2014ء صفحات 78 ناشر : عمر سنز لاہور۔
- آدم ، 2014ء صفحات 351 ناشر: مشتاق بک کارنر لاہور۔
- حکیم بقراط ، 2014ء صفحات 240 ناشر: سٹی بکس کراچی۔
- حیات حضرت سلیمان ، 2015ء صفحات 102 ناشر : عمر سنز لاہور۔
- رابعہ بصریؒ ، 2015ء صفحات 83 ناشر: عمر سنز لاہور۔
- ابن بطوطہ ، 2015ء صفحات 367 ناشر : سٹی بک پوائنٹ کراچی۔
- لال شہباز قلندر ، 2015ء صفحات 128 ناشر: عمر سنز لاہور۔
- بو علی قلندر ، 2015ء صفحات 128 ناشر: عمر سنز لاہور۔
- شیخ عبد القادر جیلانیؒ 2015ءصفحات 192 ناشر: عمر سنز لاہور۔
- شاہ شمس تبریز ، 2015ء صفحات 109 ناشر : عمر سنز لاہور۔
- ابن رشد ، 2016ء صفحات 288 ناشر : سٹی بک پوائنٹ کراچی۔
کتب شاعری
[ترمیم]- ثبت شفیق (نعتیہ کلام) ۔، 2009ء صفحات 48 ناشر : دارالاسلام سوہدرہ، گوجرانوالہ۔
- مدحت رسول ﷺ (نعت)، 2009ء صفحات 63 ناشر : دالاسلام سوہدرہ، گوجرانوالہ۔
- مشاہدات (کلام)، 2010ء صفحات 92 ناشر: دارالنعمان سوہدرہ، گوجرانوالہ۔
مدح رسول
[ترمیم]مدح رسول کے نام سے کامران اعظم سوہدروی کا غیر منقوط نعتیہ مجموعہ کلام جو 120 صفحات پر مشتمل ہے 2009ء میں : علم و عرفان پبلشرز لاہور، سے شائع ہوا۔[6]
متفرق کتابیں
[ترمیم]- مسنون دعائیں، 2009ء صفحات 55 ناشر :دار الاسلام سوہدرہ، گوجرانوالہ۔
- احکام قربانی، 2010ء صفحات 48 ناشر : دارالا سلام لاہور۔
- پنج سورہ، 2011ء صفحات 30 ناشر : دارالاسلام لاہور۔
- سیفٹی، 2012 صفحات 150 ناشر : طاہر پبلشرز لاہور۔
- اسلامی تصوف، 2013ء صفحات 188 ناشر: نگارشات لاہور۔04237322892
- بچوں کا علمی انسائیکلو پیڈیا، 2014ء صفحات 288 ناشر : بک کارنر جہلم۔03235777931
- حکایات سعدی، 2015ء صفحات 480 ناشر : سٹی بک پوائنٹ کراچی۔
- کلید کلیات اقبال (2016/ص604)
- کلید القرآن.(10جنوری 2018/،صفحات 952)[7]
- سکندر اعظم(2017/ص424)
- علم منطق (2017/ص280)
- تاریخ آرائیں قوم (یکم اپریل 2018/ص856)
- ژاں پال سارتر (20دسمبر 2018/ص264)[8]
- سوانح ابن عربی(حیات و نظریات) یکم جنوری 2020ء ،سٹی بک پوائنٹ، کراچی،
- اعوان قبائل (592ص) 11اکتوبر2020ء فکشن ہاؤس لاہور
- تاریخ بلوچستان (11نومبر 2020ء/علم و عرفان پبلشرز لاہور /ص 992)
- مہاتیر محمد (5 نومبر 2020ء/ کتاب میلہ لاہور )
- رجب طیب اردوغان (5 نومبر 2020 ء/ کتاب میلہ لاہور )
- پاکستان کی ذاتیں (یکم جنوری 2021ء/ص1120/ علم و عرفان پبلشرز لاہور)
- ارسطو (کتاب میلہ لاہور 03124040887/اشاعت یکم اپریل 2021ء/ص
- سقراط (کتاب میلہ لاہور)
- افلاطون (کتاب میلہ لاہور)
- بابر بادشاہ (عمر سنز لاہور)
- اکبر بادشاہ (عمر سنز لاہور)
- شاہجہان (عمر سنز لاہور)
- جہانگیر (عمر سنز لاہور)
- عالمگیر (عمر سنز لاہور)
- امام غزالی (حیات ، نظریات و تعلیمات) 22 مئی 2023ء سٹی بک پوائنٹ کراچی
اعزازات
[ترمیم]- اعتراف خدمت ایوارڈبرائے تاریخ سوہدرہ 7 مارچ 2008ء
- یونین کونسل کارکردگی ایوارڈ 2009ء
- سوشل ورکر آف دی ایئر ایوارڈ 2018ء
- انجمن خدمت انسانیت، سوہدرہ
- بھیل ادبی ایوارڈ 2019ء برائے کتاب نقوش سوہدرہ
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Bio-bibliography.com - Authors"۔ www.bio-bibliography.com
- ^ ا ب "کامران اعظم سوہدروی – ادراک کتب خانہ – کتابیں ہی کتابیں"۔ ادراک کتب خانہ - کتابیں ہی کتابیں
- ↑ "نقوش سوہدرہ کامران اعظم سوہدروی"[مردہ ربط]
- ↑ "افلاطون" – Internet Archive سے
- ↑ https://books.readingbharat.com/ur/4fb797daada611eab3be98460a97aede/%D8%A7%D9%81%D9%84%D8%A7%D8%B7%D9%88%D9%86-by-%DA%A9%D8%A7%D9%85%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85-%D8%B3%D9%88%DB%81%D8%AF%D8%B1%D9%88%DB%8C[مردہ ربط]
- ↑ مدح رسول علم و عرفان پبلیشرز لاہور
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 31 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2019
- ↑ زاہد اقبال بھیل (30 نومبر 2016ء)۔ بھیل جنرل انسائیکلو پیڈیا۔ بھیل پبلی کیشنز۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2018